پڈوبیدری : پڈوبیدری پولیس نے کونکن ریلوے کے ایک گینگ مین کے خلاف ریلوے ٹریک کے قریب لوہے کے ٹکڑوں کو اٹھانے کے الزام میں دو لڑکوں پر حملہ کرنے اور پھر اس حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔
ایک لڑکے کے والد کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ۔ یہ لڑکا پالیمار گاؤں کے اوارالو میں اپنے دادا کے گھر گیا تھا اور 15 فروری کو ایک دوست کے ساتھ کھیل رہا تھا جب مبینہ طور پر دونوں لڑکوں نے ریلوے ٹریک کے قریب سے ملے لوہے کے کچھ ٹکڑے اٹھا لیے۔
ریلوے گینگ مین لڑکوں کو دیکھا، فوراً انہیں پکڑ لیا اور ان میں سے ایک کو اس کے سر پر ڈنڈے سے مارا جبکہ دوسرے لڑکے کی ٹانگ میں چوٹ لگی۔ بعد میں اس ویڈیو کو گینگ مین نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا اور وہی وائرل ہو گیا۔
پڈوبیدری پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔