کونکن ریلوے : بغیر ٹکٹ سفر پر 2.37 کروڑ روپے جرمانہ وصول

اڈپی : بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف خصوصی مہم کے تحت کونکن ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ (KRCL) نے رواں مالی سال 26-2025 میں اب تک 2.37  کروڑ روپے جرمانے کے طور پر وصول کیے ہیں۔

ایک سرکاری پریس ریلیز کے مطابق اب تک ریلوے حکام کی جانب سے 3,765  ٹکٹ جانچ مہمات چلائی گئی ہیں، جن میں 40,602  مسافروں کو بغیر ٹکٹ کے سفر کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ان سب پر جرمانہ عائد کیا گیا جس سے مجموعی طور پر 2,37,11,161 روپے کی وصولی ہوئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ گنیش چترتھی اور دیگر آنے والے تہواروں کے پیش نظر مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تمام مسافروں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ درست ٹکٹ کے ساتھ سفر کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی اور جرمانے سے بچ سکیں۔

کونکن ریلوے نے مزید کہا کہ ممبئی-منگلورو روٹ پر ٹکٹ چیکنگ کی کارروائی جاری رہے گی اور تہواروں کے موسم میں غیر قانونی سفر کو روکنے کے لیے اسے مزید سخت کیا جائے گا۔

امرت کال نہیں، قرض کال : پریانک کھرگے

ساحلی کرناٹک میں مزید بارش کے امکانات ، زرعی سرگرمیوں اور آبی ذخائر کو پہنچے گا فائدہ