بھٹکل : ایس ایس ایف قومی ساہتیہ اتسوا کا پرگرام 29 ، 30 نومبر اور یکم دسمبر کو مڈگاؤں میں منعقد ہوا جس میں25 ریاستوں اور پانچ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مساہمین شریک ہوئے۔
ریاستِ کیرلا کی نمائندگی کرتے ہوئے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے خبیب احمد ابن مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی نے اردو تقریر میں پہلا ، اردو مقالہ نگاری میں بھی پہلا اور انگریزی سے اردو ٹرانلیشن میں دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
اس تین روزہ پروگرام میں ہندوستان بھر کے طلبا کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا گیا تھا ، کشمیر سے تمل ناڈو تک سات مراحل میں مختلف زمروں میں کل 94 مقابلے منعقد ہوئے
اختتامی تقریب کا افتتاح بغداد کے شیخ صلاح الدین سامرائی نے کیا، جنہوں نے تنوع میں اتحاد کا پیغام دینے والے اس پروگرام میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک ہی اسٹیج پر مدعو کرنے پر ایس ایس ایف کی تعریف کی۔
کرناٹک 401 پوائنٹس کے ساتھ مقابلے میں سرفہرست ہے، اس کے بعد جموں و کشمیر (389) اور کیرالہ (371) ہے۔ دیگر سرکردہ ریاستوں میں مدھیہ پردیش (238)، مہاراشٹر مغربی (232)، مغربی بنگال (232)، گجرات (204)، تمل ناڈو (204)، آندھرا پردیش (162)، مہاراشٹرا مشرقی (134)، راجستھان (133) اور ہریانہ (177) شامل ہیں۔ کرناٹک کے ساحل کو سٹار آف دی فیسٹ قرار دیا گیا جب کہ کیرالہ کے مہابین محمد کو پین آف دی فیسٹ سے نوازا گیا۔ ایونٹ کا پانچواں ایڈیشن 2025 میں اتر پردیش میں منعقد کیا جائے گا۔