کاروار کے ایم ایل اے ستیش سیل بیلکیری بندرگاہ معاملہ میں قصوروارقرار

بنگلورو: بنگلورو میں عوامی نمائندوں کے لئے  ‏مخصوص عدالت نے جمعرات کو کاروار کے کانگریس ایم ایل اے ستیش سیل کو بیلکیری بندرگاہ معاملے میں قصوروار قرار دیا ہے۔

طویل سماعت کے بعد خصوصی عدالت کے جج نے تمام مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس معاملے میں مہیش بلیا، ملکارجن شپنگ کمپنی اور ایم ایل اے سیل کو قصوروار پایا۔ سزا پر فیصلہ جمعہ (25 اکتوبر) تک محفوظ کر لیا گیا ہے۔

یہ معاملہ 2010 میں کاروار کی بیلیکیری بندرگاہ سے 11,312 میٹرک ٹن ضبط شدہ لوہے کی غیر قانونی برآمد سے متعلق ہے۔ بلاری میں اوبالا پورم مائننگ کمپنی نے مبینہ طور پر اس خام کی کان کنی کی تھی جس کی ملکیت گلی جناردھن ریڈی اور جی کروناکرا ریڈی کی تھی جو اس وقت کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدی یورپا کی قیادت والی حکومت میں وزیر تھے۔

وارتا بھارتی کے ان پٹ کے ساتھ