بنگلورو: ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایتی اسکیم ختم ، 20 دنوں میں 89 کروڑ روپے جمع

بنگلورو (فکروخبرنیوز کرناٹک حکومت کی جانب سے ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی کے لیے شروع کی گئی 50 فیصد رعایتی اسکیم عوام میں غیر معمولی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے جمعہ کو اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس اسکیم کے ذریعے گاڑی مالکان نے اپنے زیر التواء چالان آدھی رقم ادا کر کے نمٹا دیے۔

جمعہ کو اسکیم کے آخری دن بنگلورو سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں ٹریفک مینجمنٹ سینٹروں کے باہر لمبی قطاریں دیکھی گئیں۔ شہریوں نے اعتراف کیا کہ یہ بقایا جات صاف کرنے کا بہترین موقع تھا۔

حکام کے مطابق جمعہ کی دوپہر 2 بجے تک اسکیم کے تحت کل 89  کروڑ روپے وصول کیے جا چکے تھے اور توقع ظاہر کی گئی کہ رات 12 بجے تک یہ اعداد و شمار مزید بڑھ جائیں گے۔

یہ رعایتی اسکیم 23 اگست سے 12 ستمبر تک مؤثر رہی، جس کے دوران لاکھوں شہریوں نے اپنے جرمانے کلیئر کیے۔ صرف پہلے چھ دنوں میں ہی 18.95 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے، جبکہ 8 ستمبر تک یہ وصولی 54.30 کروڑ روپے تک پہنچ گئی تھی۔ آخری دنوں میں عوام کے بڑھتے ہوئے جوش و خروش نے ریکارڈ 89 کروڑ روپے کی وصولی ممکن بنائی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق اس اسکیم کے ذریعہ بقایا جرمانے کلیئر کرنے میں مددگار ثابت ہوئی اورساتھ ہی ساتھ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور سڑک کی حفاظت کے حوالے سے بیداری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی طرف سے شیرور میں سیرت مہم

کرناٹک : اساتذہ کے مسائل کے حل اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے ’اُردو ٹیچرس فورم‘ قائم