کرناٹک : ریاست بھر میں مرحلہ وار اسمارٹ میٹرز نصب کیے جائیں گے

بنگلورو: یکم جولائی سے کرناٹک کے کئی اندرونی اضلاع میں تمام نئے اور عارضی بجلی کنکشن کے لیے اسمارٹ میٹرز لازمی ہوں گے۔ سمارٹ میٹر کی تنصیب کے لیے صارفین کو 4,998 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

کرناٹک الیکٹرسٹی ریگولیٹری کمیشن (KERC) کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق سمارٹ میٹر مینڈیٹ کو بنگلور الیکٹرسٹی سپلائی کمپنی لمیٹڈ (BESCOM) اور چامنڈیشوری الیکٹرسٹی سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ (CESC) کے ذریعہ یکم جولائی سے لاگو کیا جائے گا۔

اس رول آؤٹ میں میسور، چامراج نگر، منڈیا، ہاسن، کوڈاگو، بنگلورو رورل، رام نگر، کولار، چتردرگا، ٹمکورو، چکبالا پور، اور داونگیرے اضلاع شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے بنگلورو میں پائلٹ بنیادوں پر اسمارٹ میٹر لگائے گئے تھے۔ بیسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر شیواشنکر این نے بتایا کہ اب اس عمل کو ریاست بھر میں مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔

اگرچہ مختلف کمپنیاں ٹینڈر کے عمل میں حصہ لے رہی ہیں لیکن محکمہ توانائی کے حکام نے یقین دلایا کہ سمارٹ میٹروں کے لیے یکساں قیمتوں کے تعین کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی طرح کے آمدہ مسائل سے بچا جا سکے۔

BESCOM کے دائرہ اختیار میں شہری علاقوں بشمول بنگلور شہر میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب باضابطہ طور پر 15 فروری 2025 کو شروع ہوچکی ہے۔

منگلورو آر ٹی او میں مرسڈیز کی رجسٹریشن میں دھاندلی، تین اہلکار معطل

آسام میں128 سال پرانی مسجد منہدم،مسلمانوں کی رضا مندی سے کارروائی کا دعویٰ