بنگلورو : محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کرناٹک کے ساحلی اور چند دیگر اضلاع میں 19 سے 22 مئی کے دوران بھاری بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے دکشنا کنڑا، اڈوپی، اترا کنڑ، شیواموگا، چکمگلورو، کوڈاگو، ہاسن، ہاویری، دھارواڑ، گدگ اور بیلگاوی اضلاع اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔
آئی ایم ڈی کے مطابق بحیرہ عرب کے اوپر بننے والے موسمی نظام کے باعث ان علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور بجلی گرنے کے ساتھ شدید بارش کا امکان ہے۔
ادھر چتردرگا ضلع کے لیے 19 مئی کو ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں بہت موسلادھار بارش کے سبب سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
بنگلورو رورل، کولار، منڈیا، میسور اور دیگر قریبی اضلاع میں درمیانی بارش کی توقع ظاہر کرتے ہوئے ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اور سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔