کرناٹک : ڈاکٹر سلیم خان ریاست کے انچارج ڈی جی پی مقرر

بنگلورو (فکروخبر نیوز) کرناٹک حکومت نے ایک چونکا دینے والا فیصلہ لیتے ہوئے سینئر آئی پی ایس افسر ڈاکٹر ایم اے سلیم کو ریاست کا نیا انچارج ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی اور آئی جی پی) مقرر کر دیا ہے۔ بدھ کے روز جاری کردہ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق وہ فی الحال پولیس کی اعلیٰ ترین کمان سنبھالیں گے۔

یہ فیصلہ سابق ڈی جی پی آلوک موہن کی 30 اپریل کو ریٹائرمنٹ کے بعد لیا گیا، جنہیں عبوری طور پر 21 مئی تک خدمات میں توسیع دی گئی تھی۔ اب ان کی جگہ 1993 بیچ کے آئی پی ایس افسر ایم اے سلیم کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ڈاکٹر ایم اے سلیم کا تعلق بنگلورو کے چکبانوارا سے ہے اور وہ اس سے قبل ڈی جی پی، سی آئی ڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس عہدے کے دو دیگر دعوے دار بھی موجود تھے – پرشانت کمار ٹھاکر (ڈی جی پی، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز) اور کے رام چندر راؤ۔ لیکن رام چندر راؤ کو سونے کی اسمگلنگ کیس میں مبینہ مداخلت کے سبب حکومت نے جبراً چھٹی پر بھیج دیا، اور یوں دوڑ صرف سلیم اور ٹھاکر کے درمیان رہ گئی۔

حالانکہ پرشانت کمار ٹھاکر کو سینارٹی کے لحاظ سے سبقت حاصل ہے اور وہ 1992 بیچ کے افسر ہیں، لیکن حکومت نے اعتماد کے ساتھ ڈاکٹر سلیم کو ترجیح دی۔

سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق ڈی جی پی کو کم از کم دو سال کی مدت ملازمت حاصل ہونی چاہیے۔   

کرناٹک : وزیر داخلہ نے ای ڈی کو تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہائی کی ، کیا ہے اصل معاملہ؟

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں برطانیہ ، فرانس سمیت غیر ملکی سفارتی وفد پر ہی گولیاں چلادیں