کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحان 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ 15 نومبر تک بڑھائی گئی

بنگلورو (فکروخبر نیوز) کرناٹک اسکول ایگزامینیشن اینڈ اسسمنٹ بورڈ (KSEAB) نے ایس ایس ایل سی امتحان 2026 کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔ اب ریاست کے تمام اسکول طلبہ کا آن لائن رجسٹریشن عمل 15 نومبر 2025 تک مکمل کر سکتے ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق یہ فیصلہ اسکولوں کی درخواست پر لیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ امتحان میں بروقت رجسٹریشن کرا سکیں۔ متعلقہ نوٹیفکیشن بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ kseab.kar.gov.in سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

عارضی ٹائم ٹیبل کے مطابق کرناٹک ایس ایس ایل سی امتحانات 18 مارچ سے یکم اپریل 2026 کے درمیان منعقد ہوں گے، جب کہ حتمی ڈیٹ شیٹ جنوری 2026 میں جاری کی جائے گی۔

نظرثانی شدہ شیڈول کے مطابق اسکول اب 31 اکتوبر کے بجائے 15 نومبر 2025 تک طلبہ کی تفصیلات اپنے اسکول لاگ ان پورٹل کے ذریعے اپ لوڈ کرسکیں گے۔ امتحانی فیس کے چالان پرنٹ کرنے کی سہولت بھی بڑھا دی گئی ہے، جس کے تحت اسکول 17 تا 22 نومبر 2025 کے درمیان چالان تیار کر سکیں گے۔

اسی طرح بینک میں امتحانی فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 11 نومبر تھی۔

KSEAB نے تمام اسکولوں اور طلبہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ نئی تاریخوں کے اندر تمام رجسٹریشن اور فیس جمع کرانے کے مراحل مکمل کریں، تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

نیویارک سٹی میئر الیکشن: ظہران ممدانی معمولی برتری کے ساتھ آگے

عجیب وغریب! بائک سوار نے جرمانے سے بچنے کے لیے ہیلمٹ کے بجائے کڑاہی پہن لی