کرناٹک : الکل میں پاگل کتے کے حملے میں 15 افراد زخمی ، دو بچوں کی حالت نازک

کرناٹک کے الکل علاقے میں ایک پاگل کتے نے اندھادھند حملہ کرتے ہوئے 15 افراد کو زخمی کردیا، جن میں پانچ بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پیر کو پیش آئے اس واقعے میں تمام متاثرین کو فوری طور پر مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں انہیں اینٹی ریبیز کے ابتدائی انجیکشن دیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق پانچ شدید زخمی افراد کو بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میونسپل حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ حملے میں ملوث پاگل کتے کو فوری طور پر پکڑنے کے اقدامات کریں تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔ڈاکٹروں کے مطابق دونوں بچیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعہ کے بعد شہریوں نے اپنے بچوں کو گھروں سے باہر جانے سے روک دیا، جبکہ بزرگوں نے بھی احتیاطاً واک کے لیے نکلنا بند کر دیا۔اس دوران میونسپل عملہ اور محکمۂ صحت کی ٹیم نے رات بھر پاگل کتے کو پکڑنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔ بالآخر منگل کی صبح سویرے اس کتے کو قابو میں کر لیا گیا، جس کے بعد علاقے کے لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔عوام نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر فوری قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں۔

ظہران ممدانی نے رقم کی تاریخ! نیویارک کے پہلے مسلم میئر بن کر دنیا کو چونکایا ،پرو اسرائیل لابی کو کرارا جواب

بھٹکل : ادھورے نیشنل ہائے وے کام پرمسلسل بڑھ رہی ہے عوامی ناراضگی ، سخت احتجاج کا انتباہ