کرناٹک وزیراعلی سدارمیا نےانتخابات کے دوران دہشت گردانہ حملوں پر اٹھائے سوال

کرناٹک کے وزیرِ اعلیٰ سدارمیا نے بدھ کو اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پوچھا کہ انتخابات کے دوران دہشت گرد حملے کیوں ہوتے ہیں؟ انہوں نے دہلی کے لال قلعہ کے قریب دھماکے کی سخت مذمت کی اور اس بات پر زور دیا کہ معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔

بی جے پی کرناٹک کے صدر بی وائی وجیندرہ نے ان کے بیانات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور کہا کہ یہ ایسی حساس صورتحال میں قوم کے اتحاد کے خلاف ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی قومی سلامتی اور فوجی قربانیوں کو سیاسی ایجنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

بی جے پی رہنما نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعلیٰ فوری طور پر اپنا بیان واپس لیں۔

بی جے پی رہنما نے کہا کہ ملک کے محب وطن لوگ ملک کو ہمیشہ سب سے پہلے رکھتے ہیں اور بہار کے انتخابات کی طرح کرناٹک کے عوام بھی کانگریس کو سیاسی جواب دیں گے۔

بھٹکل : سینکڑوں افراد سے پیشگی رقم لے کرفرار ہونے والوں کو پولیس نے دبوچ لیا ، مزید چار کی تلاش جاری

دہلی لال قلعہ دھماکہ پرسوشل میڈیا پوسٹ پڑا مہنگا ، ریٹائرڈ پرنسپل گرفتار