کرناٹک کے سیاسی منظرنامے میں تبدیلی؟ شیوا کمار بن سکتے ہیں وزیر اعلیٰ؟ کانگریس ایم ایل اے کے بیان کے بعد قیاس آرائیاں زوروں پر

کرناٹک کا سیاسی منظر نامہ بدل سکتا ہے ، کانگریس ایم ایل اے ایچ اے اقبال حسین نے اشارہ دیا ہے کہ ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار جلد ہی چیف منسٹر بن سکتے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ کرناٹک کے سیاسی منظر نامے میں ایک اہم تبدیلی آسکتی ہے، کانگریس کے ایم ایل اے ایچ اے اقبال حسین نے اتوار کے روز اشارہ دیا کہ ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار اگلے چند مہینوں میں چیف منسٹر کی کرسی پر براجمان بن سکتےہیں۔  یہ بیانات ان قیاس آرائیوں کے درمیان آئے ہیں کہ کانگریس پارٹی کے اندر لیڈروں کے درمیان رسہ کشی بڑھ رہی ہے۔

واض رہے کہ حسین کو شیوکمار کے قریبی ساتھی کے طور پر جانا جاتا ہے، رام نگر میں دیئے گیے ان کے بیان کے بعد ریاست میں قیادت کی ممکنہ تبدیلی کے بارے میں نئی ​​بحث چھڑ گئی۔

پریس سے بات کرتے ہوئے حسین نے کانگریس کی 2023 کی انتخابی فتح میں شیوکمار کے اہم کردار پر زور دیا اور کہا کہ وہ اس سال کے اندر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں

سماجواد نہیں، نمازواد‘ بیان پر منوج جھا کا سخت ردعمل

بائیک ٹیکسی سواروں نے بھوک ہڑتال شروع کی