کارکلا : نیشنل ہائی وے-169 پر سانور پٹرول بنک کے قریب ایک کار میں اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔
یہ واقعہ جمعرات کی دوپہر تقریباً ایک بجے پیش آیا، جب موڈبیدری کی طرف جارہی رجسٹریشن نمبر (KA 04 M 1166)میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔
اطلاعات کے مطابق،مذکورہ کار ایان نے حال ہی میں بنگلہ گڈے سے ایک شخص سے خریدی تھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمرجنسی عملہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اوربڑی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ اس کارروائی کی قیادت فائر اسٹیشن آفیسر البرٹ مونس نے کی، جبکہ ان کے ساتھ اسسٹنٹ اسٹیشن آفیسر چندر شیکھر، فائر اسٹاف اچیوت کرکیرا، دنیش اور ڈرائیور جیامولیا شریک تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ آگ پٹرول لیکیج کی وجہ سے لگی ہے۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔




