AKFA کراٹے اینڈ فٹنس اکیڈمی بھٹکل کے طلبہ کی شاندار کامیابی، ریاستی سطح پر گولڈ میڈل حاصل، آل انڈیا نیشنل کے لیے منتخب

بھٹکل:(فکروخبر/ذرائع) 11 اپریل 2025 کو ہبلی میں منعقدہ 16ویں ریاستی سب جونیئر کراٹے چمپئن شپ میں AKFA کراٹے اینڈ فٹنس اکیڈمی بھٹکل کے دو ہونہار طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔مسٹر فلاح ایم جے ابن فیاض احمد جوپا (نیو شمس اسکول، بھٹکل) اور مسٹر عبان قاضی ابن سید عمران قاضی (سلور سینڈس انٹرنیشنل اسکول، مرڈیشور) نے اپنی مہارت اور محنت کے بل بوتے پر اس اعزاز کو حاصل کیا۔ دونوں طلبہ اب آل انڈیا نیشنل کراٹے چمپئن شپ کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، جو کہ 11 تا 16 جون 2025 کو دہرادون میں منعقد ہوگی۔AKFA l۔

اس موقع پر فکروخبر ان دو طالب علموں کو مبارکباد پیش کرتی ہے ۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ کا قافلہ ندوۃ العلماء لکھنؤ کے لیے روانہ، اساتذہ کی قیمتی نصیحتوں کے ساتھ رخصتی

بہار میں آسمانی بجلی کا قہر: 7 اضلاع میں 20 افراد جاں بحق، 13 زخمی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس اور مالی امداد کا اعلان