آر ایس ایس لیڈر کلڑکا پربھاکر بھٹ کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے الزام میں معاملہ درج

منگلورو: آر ایس ایس لیڈر کے خلاف پیر (2 جون، 2025) کو مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی جو فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دے سکتی ہے، پولیس نے بتایا کہ  ملزم کلڑکا پربھاکر بھٹ نے 12 مئی کو ایک ہندوتوا کارکن اور روڈی شیٹرسہاس شیٹی کی یاد میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران تقریر کی، جس کو یکم 1 مئی کو منگلورو میں قتل کیا گیا تھا۔

پولیس کے ایک بیان کے مطابق یہ پروگرام بنٹوال دیہی پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار کے تحت کاوالپادور گاؤں کے مدوا پیلس کنونشن ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ بھٹ نے تقریب میں تقریباً 500 لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کیا اور مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیانات دیئے جو عوامی ہم آہنگی کو بگاڑ سکتے ہیں۔ پولیس نے مزید کہا کہ بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی متعلقہ دفعات کے تحت اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

منگلورو : 36 افراد ضلع بدر کیے جاسکتے ہیں؟ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی

بی جے پی لیڈر کو ضلع بدر کیے جانے کے معاملہ کی سماعت کے لیے نوٹس جاری