کاروار : نیوکلیئر پاور پلانٹ میں خالی اسامیوں کے لیے کنڑیگاس کو نظر انداز کرنے کا الزام

کاروار:  یہاں کئیگا میں واقع نیوکلیئر پاور پلانٹ میں خالی اسامیوں کے لیے جاری اشتہارات پر ضلع کے افراد کو جان بوجھ کر ان عہدوں سے دور رکھنے کا الزامات لگائے جارہے ہیں اور اس کے لیے دلیل یہ دی جارہی ہے کہ اس خالی اسامیوں کے اشتہارات کنڑا اخبارات میں نہیں دیئے گیے ہیں جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس کے اشتہارات اتر پردیش، تملناڈو، تلنگانہ اور کیرالہ کے میڈیا میں  دئیے گیے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ نیوکلیئر پاور کارپوریشن آف انڈیا کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں جاری کیے گئے اشتہار کے مطابق سائنٹفک اسسٹنٹ سے لے کر ٹیکنی شیئن، پیرامیڈیکس سمیت 391 اسامیوں کی بھرتی کے لئے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔

رکن پارلیمان کاگیری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملہ میں کسی بھی قیمت پر مقامی اور کنڑیگاس کے ساتھ نا انصافی ہونے نہیں دیا جائے گا-

«
»

بھٹکل : اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں قانونی بیداری پروگرام

مسلم ٹھیکیداروں کو سرکاری ٹینڈرز میں ریزرویشن : بی جے پی لیڈران نے نئی بحث چھیڑدی؟؟