دبئی (فکروخبرنیوز) جوکاکو گروپ آف کمپنیس کے نام سے بھٹکل سے تعلق رکھنے والے جناب صلاح الدین سرفراز جوکاکو اور ان بھائی جناب عثمان غنی جوکاکو کے نئے آفس کا افتتاح مولانا سید ہاشم ندوی کی دعا کے ساتھ عمل میں آیا۔

جناب صلاح الدین سرفراز ماشاء اللہ گزشتہ 9 سال سے جوکاکو رئیل اسٹیٹ کے نام سے ریئل اسٹیٹ کے میدان میں سرگرم ہیں۔ اب انہوں نے جوکاکو گروپ آف کمپنیز کا آغاز کیا ہے، جس کے نئے دفتر کا آج افتتاح عمل میں آیا ۔
مولانا ارشاد افریکہ ندوی کی تلاوت سے شروع ہونے والی اس مختصر نشست میں جناب صلاح الدین سرفراز جوکاکو نے عرب مہمانوں الشیخ عبداللہ شایان ، الشیخ سعید عبادی ، الشیخ عبید السویدی اور اقبال خاور سمیت بی ایم جے ڈی کے عہدیداران و اراکین اور ان کے دوست و احباب کا استقبال کیا اور اس خوشی میں شامل ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


مولانا سید ہاشم ندوی نے اپنےمختصراً خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ ربیع الأول میں اس آفس کا افتتاح ہورہا ہے اور ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کا آغاز ہی تجارت سے ہوا تھا اور انہیں اسی تجارت کی وجہ سے الصادق اور الأمین کا خطاب ملا تھا۔ انہوں نے امت کو تجارت کا طریقہ دکھایا اور دیانت اور امانت داری کے ساتھ تجارت کو آگے بڑھایا۔ ہمیں بھی تجارت میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ان رہنما اصولوں کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
واضح رہے کہ الانصاری اور مختلف کمپنیوں میں اپنی خدمات انجام دینے کے بعد انہوں نے ریئل اسٹیٹ کا کاروبار شروع کیا اور اب باقاعدہ طور پر جوکاکو گروپ آف کمپنیز کی بنیاد ڈالی۔





