جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے حاصل کی شاندار جیت

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخاب کا حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔ 90 نشستوں والی اس اسمبلی میں انڈیا الائنس، یعنی نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد نے مجموعی طور پر 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بی جے پی محض 29 سیٹیں جیت سکی ہے، جبکہ محبوبہ مفتی کی پارٹی پی ڈی پی کو 3 سیٹوں پر ہی اکتفا کرنا پڑا ہے۔ 1-1 سیٹیں جے پی سی اور عآپ کو حاصل ہوئی ہیں۔ انڈیا اتحاد کی پارٹیوں میں نیشنل کانفرنس نے 42، کانگریس نے 6 اور سی پی آئی ایم نے ایک سیٹ پر فتح کا پرچم لہرایا ہے۔