منگلورو: قیدیوں کی طرف سے جیل میں نصب 5 جی جیمر کو غیر فعال بنانے کی کوششیں کرنے کے الزام میں ضلع جیل میں نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاہے۔
جیل میں پہلے G2 اورG3 موبائل نیٹ ورک کے لیے جیمرز موجود تھے، اب G5 نیٹ ورک جیمرز لگائے گیے ہیں۔
لیکن A اور B بلاکس کے قیدیوں نے مبینہ طور پر اس پر مٹی ڈال کر جیمرز کو غیر فعال کرنے کی کوشش کی ہے جس پر جیل سپرنٹنڈنٹ ایم ایچ اشیکھن نے بارکے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔