جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے منعقد ہونے جارہا ہے کل جنوبی ہند مسابقہ حفظ قرآن مجید

بھٹکل : جمعیت الحفاظ بھٹکل کی جانب سے  ان شاء اللہ 29 اور 30  جمادی الاخریٰ 1446ھ مطابق یکم اور 2  جنوری 2025ء کو بھٹکل میں دوروزہ کل جنوبی ہند مسابقہ حفظ قرآن منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس بات کی جانکاری جنرل سکریٹری جمعیت الحفاظ بھٹکل مولانا عبداللہ شریح ندوی نے فکروخبر کو دی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ مسابقہ جنوبی ہند کی ریاستوں کرناٹک، کیرالہ ، تامل ناڈو، آندھرا، تلنگانہ، گجرات ، مہاراشٹرا اور گوا کے حفاظ کے مابین صدر جمعیت الحفاظ بھٹکل مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی کی صدارت میں ہوگا۔ پروگرام کے کنوینر مولانا میراں معظم شاہ بندری ندوی اور ان کے نائبین میں مولانا سالک برماور ندوی اور مولانا سعود شنگیٹی ندوی ہوں گے۔

اس مسابقے میں کل چار زمرے ہوں گے۔

زمرہ نمبر 2 : سفلی گروپ مکمل قرآن (عمر 15 سال تک کے طلبہ )

ہر گروپ کے ممتاز مساہمین کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔

مزید تفصیلات کے لیے  جنرل سکریٹری مولانا عبد اللہ شریح کو بٹے ندوی 919538381593+ یا کنویز مسابقہ مولانا میراں معظم شاہ بندری ندوی 919945515697+ سے ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔