کنڈلور : قرآن کریم کی تلاوت کے تین طریقوں میں سے ایک طریقہ تدویر ہے،جس میں نہ قرآن کو بہت زیادہ تیز اور نہ بہت زیادہ آہستہ بلکہ درمیانی رفتار سے پڑھا جاتا ہے،طلبہ شعبہ تجوید میں ان تینوں طریقوں کے مطابق قرآن کریم کو تجوید کی رعایت کے ساتھ پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں،چوں کہ جامعہ میں اللجنۃ الثقافیہ چار شعبوں پر تقسیم ہے جس میں ایک شعبہ بزم قرآن ہے اس شعبہ کے ذریعہ طلبہ میں قرآن کریم کو بہتر سے بہتر انداز میں تلاوت کرنے کی مشق کی جاتی ہے جس کے لیے وقتا فوقتا مسابقات منعقد کئے جاتے ہیں،اسی کی ایک کڑی مسابقہ تدویر کا انعقاد عمل میں آیا تھا جس میں تقریبا تیس کے قریب مساھمین نے شرکت کی اور الگ الگ لب ولہجہ میں تدویراً قران کریم کی تلاوت کا شاندار پروگرام پیش کیا،اس موقع پر حکم کے فرائض انجام دینے کے لئے جامعہ کے ممتاز فارغین میں مولانا عمران ندوی امام وخطیب جامع مسجد بسروراور مفتی زکریا خلیفہ مہتمم مدرسہ ضیاء القرآن کمٹہ تشریف لائے تھے۔ مفتی زکریا صاحب نے اپنے تاثرات میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ کی ہمت افزائی کیاور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوازا۔ پروگرام کے اخیر میں جامعہ کے استاذ حدیث وتفسیر مولانا الیاس ندوی صاحب اور ناظم جامعہ مولانا عبیداللہ ابوبکر ندوی صاحب نے طلبہ کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کی اور مزید محنت کی ترغیب دی۔ا
مسابقہ میں حافظ فرازخصوصی اول،حافظ بلال خصوصی دوم ۔حافظ منیب خصوصی اول نے بالترتیب اول دوم سوم نمبر سے کامیابی حاصل کی جنہیں ناظم جامعہ کے ہاتھوں انعامات سے نوازا گیا ۔پروگرام کی نظامت سمیر بیچاپور عالیہ رابعہ نے انجام دی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں عالیہ رابعہ کے طلبہ نے اہم رول ادا کیا ۔۔




