جامع مسجد کنڈلور میں عمرہ تربیتی کیمپ کا انعقاد

کنڈلور:(فکروخبر نیوز)بروز اتوار، بعد نماز عصر جامع مسجد کنڈلور میں عمرہ کے سفر پر جانے والے افراد کے لیے ایک تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے استادِ حدیث و ادب اور جامع مسجد کنڈلور کے امام و خطیب مولانا الیاس صاحب ندوی نے عمرہ کی فضیلت، اس سفر کی سعادت پر شکر، دوران سفر پیش آنے والی پریشانیوں پر صبر، اور سفر کے مقاصد کو سمجھ کر اپنے اوقات کو قیمتی بنانے پر مفصل گفتگو کی۔

اس کے بعد، جامعہ ضیاء العلوم کنڈلور کے استادِ حدیث و فقہ، مفتی فیاض احمد محمود برمارے حسینی نے عمرہ کے احکام و مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی، اور لوگوں کی طرف سے کیے جانے والے بے بنیاد اور غلط اعمال کی نشاندہی کی۔ انہوں نے عمرہ کے عمل کو عملی طور پر بھی سمجھایا تاکہ زائرین کو وہاں پہنچنے کے بعد کسی قسم کا کنفیوژن نہ ہو۔

اس تربیتی نشست کے انعقاد میں کنڈلور کے حافظ فضل صاحب اور ان کے رفقاء، جناب سہیل صاحب اور جناب لیاقت صاحب نے اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں، تواضع کے ساتھ نشست کا اختتام کیا گیا۔

یہ تربیتی کیمپ عمرہ کے سفر پر جانے والوں کے لیے ایک مفید اقدام ثابت ہوا، جس سے انہیں صحیح طریقے سے عمرہ کرنے کے حوالے سے مکمل رہنمائی حاصل ہوئی

«
»

مقدمہ درج ہونے کے بعد کانگریس کا وزیرخزانہ نرملاسیتارمن سے استعفی کا مطالبہ

بھٹکل: ینگ اسٹار ویلفر آرگنائزیشن کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا کامیاب انعقاد