جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندوى پر دو روزہ عظیم الشان سیمینار22 اور 23 اکتوبر کو

بھٹکل (فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طلبہ کی تنظیم اللجنۃ العربیہ کی طرف سے جامعہ اسلامیہ ، جامعہ آباد بھٹکل میں 29 ، 30 ربیع الثانی 1447 ہجری مطابق 22  ،  23 اکتوبر 2025 عیسوی بروز بدھ و جمعرات

مرشد الامت حضرت مولانا رابع حسنی ندوى پر دو روزہ عظیم الشان سیمینار منعقد کیا جارہا ہے۔

اللجنۃ العربیہ کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق اس پروگرام کے لیے بطورِ مہمانانِ خصوصی حضرت مولانا سید بلال عبد الحي حسنی ندوی دامت برکاتهم (ناظم ندوة العلماء لکھنو) مولانا عمير الصديق صاحب ندوى (رفیق دار المصنفین، اعظم گڑھ و نائب مدیر تعمیر حیات ) شرکت کریں گے۔

پروگرام تین نشستوں پر مشتمل ہوگا۔

پہلی نشست : بروز بدھ صبح ساڑھے نو بجے (افتتاحی نشست، مقالات اور مہمانوں کا خطاب )

دوسری نشست : بروز بدھ بعد نماز عشاء ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے (مقالات، مرشد الامت پر لکھے گئے کلام ، حیات رابع پر تیار کردہ ڈا کو منظری (DOCUMENTARY)، مہمانوں کے عمومی خطابات)

تیسری نشست : (مقالات ، مرشد الامت پر لکھے گئے کلام، تقسیم انعامات برائے سیمینار و بین الاضلاع سیرت نگاری مقابلہ ، دونوں جلسوں کی رپورٹ، مہمانوں کا خطاب)

 ذمہ داران نے تمام حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ جملہ نشستوں میں شرکت فرما کر طلبہ کی ہمت افزائی فرمانے کی درخواست بھی کی ہے۔

بھٹکل: شمس پی یو کالج میں جدید سائنس و کمپیوٹر لیب کا افتتاح

بھٹکل کے دو محققین کوئمپو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کے حقدار قرار، جنوبی ہند کے منتخب اردو سفرنامہ نگار اور حافظ کرناٹکی پر تحقیق کو ملی پذیرائی