بھٹکل (فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین مخدوم کالونی بھٹکل کی طرف سے بچیوں اور بڑی عمر کی خواتین کے لیے مدرسہ دار التعلیم والتربیہ میں حفظِ قرآن کے کلاسس کا مستقل نظم کیا گیا ہے۔ جماعت کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق اس کلاسس کے لیے بعد نمازِ عصر کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے تصحیح قرآن کے کلاسس کے سلسلہ بھی بچیوں کے لیے فاطمہ علی ہال میں اور بڑی عمر کی عورتوں کے لیے مدرسہ میں جاری ہیں اور ان کے لیے بنیادی مسائل سے بھی واقفیت حاصل کرنے کا بھی اچھا موقع ہے۔
ذمہ داران نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔