جماعت المسلمین بھٹکل کے عام انتخابات 21 نومبر کو

بھٹکل (فکروخبر نیوز) جماعت المسلمین بھٹکل نے اپنے عام انتخابات کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

الیکشن کنوینر کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق جماعت کے عام انتخابات 21 نومبر 2025 بروز جمعہ کو محکمہ شرعیہ کی عمارت میں منعقد ہوں گے۔ اجلاس کی کارروائی نمازِ عشاء کے بعد رات 8:30 بجے شروع ہوگی۔

اس موقع پر ایگزیکٹو کمیٹی کے 20 مقامی اراکین کا انتخاب عمل میں آئے گا، جو آئندہ تین سالہ مدت کے دوران جماعت کے مختلف انتظامی و سماجی امور کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

الیکشن کنوینر نے تمام اراکینِ جماعت اور متعلقہ افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت پر اجلاس میں شریک ہو کر ووٹ کے ذریعے نئی قیادت کے انتخاب میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

ذرائع کے مطابق جماعت المسلمین کے انتخابات ہمیشہ کی طرح منظم، شفاف اور پُرامن ماحول میں انجام دیے جائیں گے، تاکہ کمیونٹی کے اجتماعی مفاد کے لیے مضبوط اور متحرک قیادت وجود میں آسکے۔

فلسطینی نژاد سائنس داں عمر یاغی نے نوبل انعام جیتا

ریلوے کا اہم قدم : اب کنفرم ٹرین ٹکٹ کی تاریخ مفت میں آن لائن بدلی جا سکے گی