جماعت الملسمین مخدوم کالونی کے نئے عہدیداران کا انتخاب ، مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی صدر اور مولانا سید عبداللہ صاحب کریکال ندوی جنرل سکریٹری منتخب

جماعت المسلمین مخدوم کالونی کی سہ سالہ میعاد کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آیا ، جس میں مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی صدر اورمولانا سید عبداللہ کریکال ندوی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔
جماعت المسلمین مخدوم کالونی، جو علاقے میں دینی، تعلیمی اور سماجی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک نمایاں پلیٹ فارم ہے، اس کے سہ سالہ میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔یہ عمل الیکشن کمشنر مولانا سید عبداللہ کریکال ندوی اور ان کے معاونین کی زیر نگرانی مؤرخہ 15 نومبر 2024ء بروز جمعہ شروع ہوا، جہاں ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے 28 مقامی اراکین کا انتخاب عمل میں آیا۔ بعد ازاں 18 نومبر 2024ء کو بیرون بھٹکل سے 25 اراکین کا انتخاب بھی مکمل ہوا۔آخری مرحلے میں، مؤرخہ 25 نومبر 2024ء بروز پیر نو منتخب عہدیداران کا اتفاق رائے سے انتخاب عمل میں آیا۔

نو منتخب عہدیداران کے نام درج ذیل ہیں:

مولانا شجاع الدین صاحب رکن الدین ندوی – صدر

مولانا محمد شعیب صاحب جوکاکو ندوی – نائب صدر

مولانا سید عبداللہ صاحب کریکال ندوی – جنرل سکریٹری

جناب سمیع اللہ صاحب اٹل – سکریٹری

مولانا محمد مسیب صاحب محتشم ندوی – محاسب

جناب اقبال صاحب سعیدی – خازن
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نو منتخب عہدیداران کو علاقے کی ترقی، اتحاد و اتفاق اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے بہترین خدمات انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین