جماعت المسلمین بھٹکل کا عام انتخابی اجلاس 21 نومبر کو

بھٹکل(فکروخبرنیوز) جماعت المسلمین بھٹکل شہر کا سب سے قدیم ادارہ ہے جس کے قیام کو ایک ہزار سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اس کے تحت قائم محکمۂ شرعیہ کے پلیٹ فارم کے ذریعہ معاشرتی اور معاملاتی مسائل کے ساتھ دیگر مسائل شریعتِ مطہرہ کی روشنی میں حل کیے جاتے ہیں۔

جماعت المسلمین کے انتظامی مسائل کے لیے ایک انتظامیہ تشکیل دی جاتی ہے جس کی مدت تین سال ہوتی ہے۔ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ انتخاب کے ذریعہ ممبران منتخب کیے جاتے ہیں۔

ناظم انتخاب کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق جماعت کا عام انتخابی اجلاس محکمۂ شرعیہ بلڈنگ  میں 21 نومبر 2025 بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء منعقد ہوگا جس میں آئندہ سہ سالہ میعاد کے لیے مقامی بیس اراکین انتظامیہ کا انتخاب حق رائے دہی کے استعمال کے ذریعہ کیا جائے گا۔

انہوں نے عام اراکین سے گزارش کی ہے کہ وقت مقررہ پر شریک ہوکر حق رائے کا استعمال کریں۔

کونکن ریلوے کی ٹکٹ چیکنگ مہم : اکتوبر میں 2.4 کروڑ روپیے وصول

کاویری معاملہ میں تمل ناڈو حکومت کی طرف سے دائر درخواست پر سپریم کورٹ کا غور کرنے سے انکار