بھٹکل(فکروخبرنیوز)جماعت المسلمین بھٹکل کی تین سالہ میعاد کے لیے نئے عہدیداران کا انتخاب آج بعد عصر عمل میں آیا۔ انتخابی عمل کے بعد اعلان کردہ نئی کمیٹی میں جناب شاہ بندری محمد شفیع پٹیل (شفیع ماسٹر) کو صدر منتخب کیا گیا ہے، جب کہ مولانا عبدالمتین منیری کو نائب صدر اول، مولانا محمد حسین جوکا کو ندوی کو نائب صدر دوم اور سید ارشد ایس ایم کو نائب صدر سوم کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔جناب محی الدین رکن الدین (کوچاپا) کو جنرل سکریٹری، مولانا رحمت اللہ رکن الدین ندوی کو سکریٹری، مولانا سید احمد سالک برماور ندوی کو معاون سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ اسی طرح مولانا محمد اسامہ صدیقی ندوی کو خازن اور جناب محمد صادق پلور صاحب کو محاسب مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہ بندری محمد شفیع پٹیل صاحب گزشتہ میعاد میں بھی صدر کے عہدے پر فائز تھے۔ اس مرتبہ انہیں بالاتفاق صدرمنتخب کیا گیا ہے، اسی طرح سید احمد سالک برماور ندوی بھی بالاتفاق معاون سکریٹری کے عہدے پر فائز کیے گیے۔ دیگر عہدوں کا انتخاب کثرت آراء پر کیا گیا۔
ادارہ فکروخبر کی جانب سے جماعت المسلمین بھٹکل کے تمام نو منتخب عہدیداران کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو جماعت کے استحکام، ترقی اور خیرِ کثیر کا ذریعہ بنائے اور انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
