ایرانی طیارے کی آمد ،اسرائیل نے بیروت ایئرپورٹ کا کنٹرول ہیک کر لیا

بیروت:28/ستمبر/2024(فکروخبر/ذرائع) ایرانی طیارے کی آمد پر اسرائیل نے بیروت ایئرپورٹ کا کنٹرول ہیک کر لیا۔
انادولو ایجنسی کے مطابق لبنان کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بیروت کے رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ کے کنٹرول ٹاور کو ہیک کیا، اور ایک ایرانی مسافر طیارے کو لینڈ کرنے کی کوشش کے خلاف دھمکیاں دیں۔

جائے گا۔


لبنانی وزارت کے ذرائع نے انادولو کو تصدیق کی کہ یہ ہدایت اسرائیلی فوج کے جارحانہ انداز کے بعد جاری کی گئی ہے، دوسری طرف اسرائیل کی جانب سے ان اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔
تاہم ہیکنگ کے واقعے سے چند گھنٹے قبل اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے خبردار کیا تھا کہ حزب اللہ کو کوئی بھی ہتھیار منتقل کیے جانے کی اجازت نہیں دے گی، چاہے وہ بیروت کے ایئرپورٹ ہی سے کیوں نہ ہو۔

«
»

حزب اللہ سربراہ کے قتل کے بعد ایرانی سپریم لیڈر "علی خامنہ ای”محفوظ مقام پر منتقل

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کے متعلق اسرائیلی دعویٰ