غزہ:(فکروخبر/ذرائع) غزہ کی وزارتِ صحت کے تازہ بیان کے مطابق، اسرائیلی افواج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 58 فلسطینی شہید اور 213 زخمی ہو چکے ہیں۔
وزارت کے مطابق، کئی لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، جہاں ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنے سے قاصر ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ کو جنگ بندی کے اختتام سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1,449 شہادتیں اور 3,647 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
جبکہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 50,810 فلسطینی شہید اور کم از کم 1,15,688 زخمی ہو چکے ہیں۔
ان شہادتوں میں زیادہ تر متاثرین رہائشی علاقوں، اسپتالوں، اور پناہ گزین کیمپوں پر کیے گئے فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری اور زمینی کارروائیوں کا نشانہ بنے ہیں۔