بھٹکل : شعبہ دینیات انجمن حامئ مسلین کی طرف سے ہر ماہ بچوں کے لئے اصلاحی وتر بیتی بیانات ہوتے ہیں۔
اس ماہ کی 12/جنوری 2025 بروز اتوار مفتی عبدالنور فکردے(نائب قاضی جماعت المسلمین، بھٹکل ) کا انجمن اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کےکے طلبہ سے خطاب ہوا جس میں انھوں نے بچوں کی اصلاح وتربیت پر بہترین باتیں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ زمین میں جو چیز بوئی جاتی ہے اسی سے وہی چیز اگتی ہے اور پھل دیتی ہے اسی طرح ایک طالب علم کو اپنے اندر اچھے اوصاف پیدا کرنا چاہیئے اسی کااثر آپ کی زندگی پر پڑتا ہے اسی سے آپ کو فائدہ پہنچتا ہے، انہوں نے ایک مثال کے ذریعہ طلبہ کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ ایک بادشاہ تھا جس نے اپنے چند وزیروں کو ایک باغ میں بھیجا کہ جاؤ میرے لئے اچھے پھل فروٹ توڑ کر لاؤ ایک نے اچھے پھل جمع کئے توایک نے کچے پکے پھل جمع کئے تو ایک نے اندر گرے ہوئے اور خراب پھل جمع کئے اور اوپر اچھے پھل جمع کرکے لایا تو بادشاہ نے اس میں سے کسی کے پھل کو ہاتھ نہیں لگایا بلکہ سب کو جیل میں ڈال دیا کہ تمہارا کھانا وہی ہے جو تم نے جمع کیا ہے تو جس نے اچھے پھل جمع کئے تھے اسکو تو جیل میں بھی عید جیسا سماں تھا اسی طرح ہم اپنی زندگی کو جھوٹ ، چوری سے دور رکھیں کسی کی چیزوں کو بلااجازت ہاتھ نہ لگائیں بلکہ مذاق میں بھی کسی کی چیز نہ چھپائیں ورنہ یہی مذاق بعض مرتبہ چوری کی عادت کی طرف لے جاتا ہے۔
مولانا نے نے نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل سے اپنے آپ کو دور رکھیں بلاوجہ اسکو استعمال کرنے سے اسی سے کئی بری عادتیں ہمارے اندر پیدا ہوتی ہیں اور جسمانی اعتبار سے بھی اسکے ریڈی ایشن سے صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے اساتذہ بھی موجود تھے۔