بھٹکل : 13مارچ بروز جمعرات اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے عثمان حسن ھال میں طلباء کے لئے قانونی بیداری و منشیات کی روک تھام پر ایک اہم پروگرام منعقد ہوا جس میں بھٹکل شہری پولیس تھانے کے PSI مسٹر شری نوین نائک نے بطور مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے طلباء کو قانونی بیداری کے تعلق سے خطاب کرتے ہوئے مفید باتیں بیان کیں۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کئی حادثے اور اموات منشیات کے استعمال سے ہورہی ہیں اور جو اس کاعادی ہوجاتا ہے وہ صرف اپنے گھر والوں کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کے لئے پریشانی کا ذریعہ بن جاتا ہے اور اس کے گروہ ایسی عمرکے افراد کو کوتلاش کرتے ہیں اور اپنا شکار بناتے جو عین جوانی کی عمر کو پہنچتے ہیں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ کی عمر بھی اسی کے آس پاس اس لیے اپنے کوان چیزوں سے دوررہیں اور اگر آپ کو کوئی بہکاتا ہے اسکی اطلاع ہم کو کریں اسلئے کہ ایسے افراد کو جیل کی سزا وجرمانہ عائد ہوتاہے اور اس طرح کے کئی واقعات بھی سنائے جن کو حال ہی میں سزا ہوئی ہے اور خاص ہی 18 سال سے پہلے اور لائسنس بنانے سے پہلے گاڑیوں کو چلانے سے سخت منع کیا ساتھ ہی ساتھ طلباء کو پڑھائی کی طرف توجہ دینے اس میں محنت کر نے اور موبائل گیمز میں وقت ضائع کرنے سے بچانے کی نصیحت کی ۔
دوسرے مہمان خصوصی مولانا محمد امین رکن الدین (رکن انتظامی انجمن حامئی مسلمین ) نے بھی قرآن وحدیث کی روشنی میں پاک اور حلال چیزوں کی تشریح کی اور نشہ آور چیزوں کی روک تھام کے لئے اسلامی ھدایات کو بیان کیا ساتھ ہی رمضان کے مبارک مہینہ کو زیادہ سے زیادہ عبادت میں صرف کی نصیحت طلباء سے کی۔
اس موقع پر طلباء کے درمیان خصوصی انعامات تقسیم کئے گئے ایک انعام سالانہ جلسہ میں بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر دیا گیا اسکے علاوہ مولانا محمد امین صاحب نے دسویں جماعت سے فارغ ہونے والے چار طلباء کے لئے خصوصی انعامات کا اعلان کیا تھا۔
1۔انعام بہترین اخلاق پر
2۔پڑھائی میں اول رہنے پر
3۔انعام مکمل حاضری پر
4۔انعام کھیل میں بہتر مظاہرہ پر
جلسہ کاآغاز اسکول کے طالب علم محمد ثوبان کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ، نعت کانذرانہ عبدالرافع بنگالی نے مترنم آواز میں پیش کیا۔مہمانوں کااستقبال جناب نورمحمد
(صدرمدرس اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول )نے کیا جلسہ کی صدارت جناب سعداللہ رکن الدین صاحب (سکریٹری ہائی اسکول بورڈ انجمن حامئی مسلمین ) نے کی ،نظامت کے فرائض جناب عبدالحفیظ ندوی نے انجام دئے۔
رپورٹ : محمد حفیظ خان ندوی