اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء کھیل مقابلوں میں ضلعی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل تعلقہ اسپورٹس میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے اپنا بہترین مظاہرہ پیش کرتےہوئے الگ الگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے زونل لیول کے بعد تعلقہ سطح سے ضلعی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں، یہ  ،اس بہترین کامیابی پر جناب اسحاق شاہ بندری ( جنرل سکریٹری  انجمن حامئی مسلمین،بھٹکل ) نے اپنے خصوصی خطاب میں طلباء کی اس بہترین کامیابی پر مبارکبادی سے نوازتے ہوئے  کہا کہ آپ اپنے اندراور خوداعتمادی   پیدا کرتے ہوئے مزید محنت کرتے رہیں اللہ آپ کو ضلعی سطح  میں بھی اسی طرح کامیابی سے ہمکنارکرے اور ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوکر ہمارےا دارے کا نام روشن کریں ،طلباء کے ساتھ ساتھ فزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کو  بھی مبارکباد پیش کی  اس موقع پرانجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری جناب اسماعیل جوکاکو۔ ہائی ا سکول بورڈ سکریٹری   جناب سعداللہ رکن الدین ،جناب نورمحمد (صدر مدرس ائی اے یوایچ ایس) ودیگراساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ کراٹے میں محمد عاطف ابن عبدالستار قاضی  پہلے ہی  کراٹے میں ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوچکے ہیں ۔

انعامات کی تفصیلات

1۔      فہیم ابن الیاس کتور                    پہلا مقام ۔ ہیمر تھرو،شاٹ پٹ ۔

2۔      آصف ا  بن ظہیراحمد                    پہلا مقام۔ پول والٹ۔      (تیسرا مقام ۔،ٹرپل جمپ (

3۔      محمد نبھان ابن عبالماجد                  پہلا مقام۔ڈسکس تھرو

4۔      داود قاضی ابن مجیب قاضی             پہلا مقام۔ ٹرپل جمپ          (دوسرا مقام ۔ھیمر تھرو)

5۔      عبداللہ  ابن محمد خالد بیرورے          دوسرا مقام ۔ پول والٹ

پرائمری مقابلے میں  ۔           نشوان ابن نعمان   تیسرا مقام۔ڈسکس تھرو

گروپ گیمس

پہلا مقام ۔کبڈی        

  دوسرا مقام تھرو بال

منگلورو: کدرولی جامع مسجد میں ’اوپن ڈے‘، مختلف مذاہب کے لوگوں کی شرکت

جماعت اسلامی ہند کی طرف سے شیرور میں سیرت مہم