بھٹکل (فکروخبرنیوز) انجمن حامئی مسلمین کے ماتحت چلنے والے اسلامیہ اینگلواردوہائی اسکول کا پچاسی واں سالانہ جلسہ اسکول کے وسیع وعریض "عثمان حسن ہال” میں منعقدہوا،جس میں اسکول کے ہونہار طالب علم ساحل ملک ابن سرتاج ملک کو اسکول کا باوقارا یوراڈ "وقار اسلامیہ "کے لئے منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا جو13/جنوری 2025 انجمن ڈے کے موقع پر ایوارڈ سے نوازاجائے گا،اسی فہرست میں وقاراسلامیہ دوسرے اور تیسرے مقام پر محمد ناعم ابن ناصربنگالی و محمد نبھان ابن عبدالماجد سلیشورکے ناموں کےا علان کے ساتھ صدرِ انجمن جناب یونس قاضیا کےہاتھوں سے یہ با وقار ایوارڈ دیا گیا۔
جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے جناب یونس قاضیا صاحب نے کہا کہ آج ہم اور آپ اسکول کی پچاسی واں سالانہ پروگرام منعقد کررہے ہیں جو انجمن کی ایک سنہری تاریخ ہے یہی وہ اسکول ہے جس کے طلباء آج دنیا کے مختلف ممالک میں پھیل کرانجمن کا نام روشن کررہے ہیں یہ اُن اساتذہ کی محنت وخلوص کا نتیجہ ہے کہ جنھوں نے طلباء کی رہنمائی فرمائی جو آج بھی ہمیں رہ رہ کر یاد آتے ہیں ،آج کے اس جلسہ کو دیکھ کر میں ماضی میں چلا گیا کہ جب ہم بھی آپ جیسے طلباء کی طرح کرسیوں پر نیچے بیٹھے رہتے تھے اور ہمارے والدین آپ کے والدین کی جگہوں پر اور ہمارے اساتذہ وذمہ دار اس اسٹیج کی زینت بنتے تھے جس پر آج ہم بیٹھے ہیں ایک وقت آئے گا کہ آپ بھی یہاں بیٹھ سکتے ہیں اس کے لئے تعلیم کے میدان میں محنت کرنی ہوگی ،والدین واساتذہ کا ادب واحترام کرنا ہوگا ،اپنے آپ کو دین وشریعت کا پابند بناناہوگا انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بعض ایسے اداروںمیں میرا جاناہواتو وہاں کامنظر دیکھ کر میں شششدررہ گیا کہ وہاں کہ طلباء کو انکے اساتذہ تہجد کی نماز میں جگاتے ہیں یہی چیز اگر ہمارے اندر بھی پیدا ہو جائے تو کتنی بہترین چیز ہوگی ۔طلباء سے مزید خطاب کرتے ہوئے کہا اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل کا قدیم اسکول ہے ،اسکی عظمت کو بحال کرنا ہے اسکے لئے آپ کو پڑھائی پر توجہ دینا ہو گا اور دسویں جماعت کے رزلٹ کو بہتر لانے کی کوشش کرنی ہوگی اور اساتذہ کو بھی طلباء کے تعلق سے ،انکے اخلاق وکردار تعلیی ترقی پرکڑی سے کڑی نگرانی کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے انکے تعلق سے ہرایک اعتبار سے فکرکریں۔
اسکول کی سالانہ رپورٹ کی خواندگی جناب نورمحمد (صدرمدرس اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) نے کی اس موقع پر جناب اسماعیل جمال صاحب کو 38 سالہ خدمات سے وظیفہ یاب سبکدوشی پر اعزاز سے نوازاگیا۔مارچ 2025 کے دسویں جماعت کے سوفیصد نتائج پر جناب نورمحمد (صدرمدرس اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) کو اور اسکول کے فزیکل انسٹرکٹر جناب راجے صاحب نپانی (راجہ سر) کو امسال پانچ طلباء کو ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں رسائی ہونے پر اعزازے نوازاگیا ،ساتھ ہی اسکول کے دواساتذہ ڈاکٹر عبدالحفیظ ندوی وڈاکٹر عبدالفتاح کو پی ایچ ڈی مکمل کرکے ڈاکٹریٹ کی ڈگری پر اعزاز سے نوازاگیا ۔
پروگرام میں نائب صدرانجمن جناب صادق پلور صاحب نے اپنے بہترین تاثرات کا اظہار کیا اسکے علاوہ رکن انتظامی انجمن جناب عبدالحسیب کاڑلی و جناب یاسین عسکری نے بھی طلباء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اپنی زرین خیالات کا اظہار کیا،اس موقع پر جیلانی کولا،نعیم ماسٹر ،سرپرست حضرات بھی رونق محفل رہے۔کلمات تشکر جناب عارف الزماں صاحب نے پیش کئے
پروگرام کاآغاز اسکول کے طالب علم عبدالقادرابن محمد جعفر کی تلاوت کلام پاک و مبارک ابن جعفرنمازی کی نعت پاک سے ہوا،استقبالیہ کلمات ہائی ا سکول بورڈ سکریٹری جناب سعداللہ رکن الدین نے کیاجبکہ مہمانوں کا تعارف مختصراً ناظم جلسہ ڈاکٹر عبدالحفیظ ندوی نے کیا،اسکول کا ترانہ عاطف قاضی وانکےر فقاء نے اپنی سریلی آواز میں پیش کرکے سامعین کو محظوظ کیا۔اسکے بعد طلباء میں سوفیصد حاضری ،بہترین نتائج و ادبی وثقافتی مقابلوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے انعامات بھی تقسیم کئے گئے ساتھ ہی ساتھ امسال پانچ طلباء فہیم ابن الیا س کتور(ہیمرتھرو وشاٹ پٹ)محمد نبھان ابن عبدالماجد سلیشور(ڈسکس تھرو)عبداللہ بیرورے ابن خالد بیرورے(پول والٹ)داود قاضی ابن مجیب (ٹرپل جمپ و ہیمر تھرو)میں کھیل مقابلوں میں ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے تھے انکو بھی خصوصی انعامات سے نوازاگیا اور کراٹےمیں ریاستی سطح پر سوم مقام حاصل کرنے والے طالب علم محمد عاطف قاضی ابن عبدالستار قاضی کو بھی خصوصی انعام سے نوازاگیا۔
امسال کےخصوصی انعامات
لیٹریری چیمئین جونیئر ۔محمد سہان ابن سمیر مومن
لیٹریری چیمئین سینئر۔محمد صومان ابن باشاہ سید
بیسٹ اسکاوٹ کیڈٹس۔محمدرضی ابن شوک علی عثمانی ۔خواجہ معین الدین ابن سلیمان پٹیگار
بیسٹ ین سی سی کیڈٹس ۔ محمد صومان ابن باشاہ سید۔محمد جاہد ابن محمد حسین
بیسٹ سوشیل ورکر۔ فہیم ابن الیا س کتور۔آصف ابن ظہیر احمد۔ محمدرضی ابن شوک علی عثمانی۔محمد فیحان ابن فیاض احمد
اٹھلیٹک چیمپئن سی گروپ ۔ محمد ثاقب ابن معین الدین
اٹھلیٹک چیمپئن بی گروپ ۔ سہیل تنویر ابن عبدالرحمٰن
اٹھلیٹک چیمپئن اے گروپ ۔ داودابن مجیب
گروپ گیمس چیمپئین ۔ ڈائمنڈ ہاوس بیسٹ ڈسپلین ۔ روز ہاوس اٹھلیٹک چیمپئن ۔ ڈائمنڈ ہاوس
بیسٹ اٹھلیٹک چیمپئن 2025 ۔ داودابن مجیب۔محمد انصار ابن محمد اشرف ۔




