اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں آج 9/دسمبر 2025بروز منگل عثمان حسن ہال میں طلبا کے درمیان سالانہ ادبی و ثقافتی مقابلوں کا انعقاد ہوا۔ان مقابلوں کا مقصد طلبا ء کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تقریری صلاحیتوں کو ابھارنا ہوتا ہے،یہ مقابلے سالانہ اجلاس کے پیش نظر میں ہرسال منعقد کئے جاتے ہیں اورا س میں طلباء دلچسپی ودلجمعی کے ساتھ قرأت،حمد، نعت، غزل سرائی ، اردو ، کنڑا، انگریزی زبان میں تقاریر کے علاوہ ، دینیات میں بھی تقاریر پیش کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ان مقابلوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ایک علیا گروپ، اور دوسرا سفلیٰ گروپ ۔علیا گروپ کا مقابلہ صبح ٹھیک دس بجے منعقد ہو ا جس میں مہمان خصوصی کے طور پر جناب عبدالناصر (سابق استاد اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) ومہمان اعزازی کے طورپرجناب عبدالرشید مرزانکر (سابق استاد اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) نے شرکت کی اور طلباء کے مقابلوں کو دیکھ کر انکی ہمت افزائی بھی فرمائی اور نصیحتوں سے نواز ا،آخر میں صدرمحفل جناب نورمحمد (صدرمدرس استاد اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) نے صدارتی خطاب فرمایا ،پروگرام کے آغاز میں جناب عبدالرشید ہنسی مرد ( استاد اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) نے استقبالیہ کلمات پیش کئے ،اور کلمات تشکر جناب منیر کھاتے والے( استاد اسلامیہ اینگلو اردو ہائی ا سکول) نے پیش فرمائے جبکہ مہمانوں کا تعارف ونظامت کے فرائض مولوی عبدالحفیظ ندوی نے انجام دئے
سفلیٰ گروپ کے مقابلے میں دوپہر میں منعقدہوئے جس میں طلباء نے علیا گروپ کی طرح شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں یوم ریاضتSports Day
اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول میں ہرسال کی طرح امسال بھی 8/دسمبر 2025 کو اسکول کے وسیع وعریض میدان میں یوم ریاضت (اسپورٹس ڈے ) منعقد کیا گیا جس میں طلباء نے اپنی چستی وپھرتی کا بہترین مظاہر ہ پیش کیا اور ایک دوسرے کو مات دینے کی کوشش کی، اس اسپورٹس میں 100 میٹر،200میٹر ،600میٹر 1200میٹر رننگ،ہائی جمپ،ٹرپل جمپ،ڈسکس تھرو،ہیمرتھرو،جیولنگ کے علاوہ گروپس گیمس میں کبڈی ووالی بال کے مقابلے شامل تھے۔
رپورٹ : عبدالحفیظ ندوی



