بھٹکل : اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ کھیل مقابلوں میں ریاستی سطح کے لئے منتخب

بھٹکل (فکروخبرنیوز)  ضلعی سطح کے کھیل مقابلوں میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلبہ نے شرکت کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ پیش کرتےہوئے مختلف مقابلوں میں کامیابی حاصل کی اور یہ تعلقہ سطح کے مقابلوں کے بعد ضلعی سطح میں شاندار مظاہر ہ کرتے ہوئےریاستی سطح کے لئے منتخب ہوئے ہیں، اس بہترین کامیابی پر جناب اسحاق شاہ بندری ( جنرل سکریٹری انجمن حامئی مسلمین،بھٹکل ) نے اپنے خصوصی خطاب میں مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا میں اپنی جانب سے اور انجمن کے ہر ایک ممبر کی جانب سے آپ کو اور تمام اساتذہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور فزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کو بھی خصوصی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے بڑی لگن ومحنت سے کوشش کی اور ایک ساتھ اتنی بڑی تعدا میں طلباء ریاستی سطح پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا یہ واقعی میں ہمارے لئے فخر کی بات ہے اور ان طلباء نے ادارہ وشہر کا نام روشن کیا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ طلباء کو اسکول میں ذمہ داروں کی ہنمائی واساتذہ کی تربیت میں نگینہ کی طرح نکھارا جاتا ہے ،آپ اس کے مطابق اپنے کوڈھالنے کی کوشش کریں اور اپنے لئے وہی انتخاب کریں جوآپ کے لئے مفید ہوں،کھیل کود کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی پر بھی توجہ دیتے ہوئَے بہترین نتائج کے ساتھ اپنے اسکول کا نام روشن کریں۔
اس پُر مسرت موقع پر ریاستی سطح کے لئے منتخب ہونے والے طلباء کو جنرل سکریٹری و ہائی ا سکول بورڈ سکریٹری جناب سعداللہ رکن الدین ،جناب نورمحمد (صدر مدرس ائی اے یوایچ ایس) کے ہاتھوں انعامات سے نوازاگیا ، مہمانوں کے علاوہ اساتذہ کرام نے بھی طلباء کی ہمت افزائی فرمائی ۔ اب یہ طلباء دسمبر میں باگل کوٹ میں ہونے والے ریاستی سطح میں مظاہرہ پیش کریں گے اور کراٹے کا ریاستی سطح کا مقابلہ 9/نومبر 2025کو چکبلاپور میں منعقد ہوگا
۔انعامات کی تفصیلات1
۔ فہیم ابن الیاس کتور پہلا مقام ۔ ہیمر تھرو، دوسرا مقام شاٹ پٹ ۔2۔ داود قاضی ابن مجیب قاضی پہلا مقام۔ ٹرپل جمپ (دوسرا مقام ۔ھیمر تھرو)
3۔ عبداللہ ابن محمد خالد بیرورے پہلا مقام ۔ پول والٹ
4 محمد نبھان ابن عبالماجد دوسرا مقام۔ڈسکس تھرو
5۔ محمد عاطف ابن عبدالستار قاضی پہلا مقام۔کراٹے
6۔ آصف ا بن ظہیراحمد تیسرا مقام
۔ واضح رہے کہ کبڈی میں بلگام ڈیویژن کے لئے تین طلباء نے آصف ا بن ظہیراحمد ، محمد نبھان ابن عبالماجد ، داود قاضی ابن مجیب قاضی ( اسی اسکول کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے بہترین مظاہرہ پیش کیا تھا۔

ابناء جامعہ تینگن گنڈی یونٹ کی طرف سے ہائی اسکول کے طلبہ کے لیے تربیتی کیمپ

ترکی نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف نسل کشی کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے