بھٹکل کے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں کے لئے منتخب

بھٹکل : (فکرو خبر نیوز) کل انکولہ مہاتما گاندھی میموریل اسکول میں منعقدہ ہائی اسکول لیول کے ضلعی سطح مقابلوں میں اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول کے طلباء نے شاندار مظاہرہ پیش کرتے ہوئے تین طلباء ریاستی سطح کے لئے منتخب ہوگئے ہیں اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔ یہ طلباء ان شاءاللہ کولار میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے مقابلوں میں اسکول کی نمائندگی کریں گے۔ کامیابی حاصل کرنے والےطلباء کے نام مندرجہ ذیل ہیں1۔عبداللہ بن محمد خلیل پہلامقام۔ پول والٹ2-فہیم ابن الیاس کتور(IX.A) دوسرا مقام۔ ہیمر تھرو3- آصف بن ظہیر(IX.A) دوسرا مقام ۔پول والٹاس بہترین کارکردگی پر انجمن حامئ مسلمین کے صدر و جنرل سکریٹری ، ہائی اسکول بورڈسکریٹری ، صدرمدرس واساتذہ اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول نے بھی طلباء وفزیکل انسٹرکٹر راجے صاحب نپانی کومبارکباد پیش کی ہے ۔رپورٹ: عبد الحفیظ خان ندوی