عراق: الکوت کے شاپنگ مال میں ہولناک آتشزدگی، 60 افراد جاں بحق، 11 لاپتہ

الکوت (عراق):(فکروخبر/ذرائع )مشرقی عراق کے شہر الکوت میں ایک بڑے شاپنگ مال (ہائپر مارکیٹ) میں رات گئے اچانک بھڑکنے والی شدید آگ نے کم از کم 60 افراد کی جان لے لی، جب کہ 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مزید لاشیں ملبے تلے دبی ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں ہے اور فائر فائٹرز اسے بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم بین الاقوامی خبررساں ادارے "رائٹرز” نے ان ویڈیوز کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔

شہر کے محکمہ صحت کے ایک اہلکار کے مطابق: "ہم نے 59 افراد کی شناخت کر لی ہے، لیکن ایک لاش اتنی بری طرح جھلس چکی ہے کہ اس کی شناخت ممکن نہیں۔”

الکوت کے ایک اعلیٰ عہدیدار علی المیاحی نے بتایا کہ کئی لاشیں تاحال جلے ہوئے ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔

آگ لگنے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی۔ تاہم واسط صوبے کے گورنر نے سرکاری نیوز ایجنسی (INA) کو بتایا ہے کہ واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 48 گھنٹوں کے اندر جاری کر دی جائے گی۔ ان کے مطابق مال اور عمارت کے مالکان کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔

ایمبولنس ڈوائیڈر سے ٹکراگئی ، مریض کی موت

آر سی بی وکٹری پریڈ : پولیس سے باقاعدہ اجازت طلب نہیں کی گئی تھی ، رپورٹ منظرعام پر