عراق میں شدید ریت کا طوفان؛ ہزاروں افراد اسپتال منتقل، ہوائی اڈے بند

بغداد اور عراق کے جنوبی و وسطی علاقوں میں شدید ریت کا طوفان آیا ہے جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ وزارت صحت کے مطابق، صرف بغداد میں 1,014 اور المثنیٰ صوبے میں 874 افراد کو گردوغبار کے باعث سانس لینے میں دشواری پر اسپتال لے جایا گیا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

طوفان کی شدت کے باعث بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈے بھی بند کر دیے گئے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی اور صحراؤں کے پھیلاؤ کی وجہ سے ریت کے طوفان زیادہ شدید اور بار بار آنے لگے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق عراق دنیا کے اُن پانچ ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

وقف بورڈ میں صرف مسلم ارکان ہوں :سپریم کورٹ کا سخت موقف ، پوچھا کیا مسلمانوں کو ہندو مذہبی بورڈز میں شامل کیا جائے گا؟

بھٹکل: وقف ترمیمی بل کے خلاف احتجاج کے لئے ساحلی اضلاع کی ملی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ۔ مجلس اصلاح و تنظیم کی قیادت میں منگلورو تا گوا تک کی تمام دینی و ملی جماعتوں کے ذمہ داران کی شرکت ۔ قیادت پر بھروسہ رکھنے اور قانون ہاتھ میں نہ لینے نوجوانوں کو تاکید