ایمریٹس کے بعد اب ایران نے تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکی پر عائد کی پابندی

ایران نے لبنان میں تخریب کاری کے مہلک حملوں کے چند ہفتوں بعد تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکی پر پابندی عائدکردی۔ اس سے ایمریٹس اپنی تمام پروازوں میں اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

الجزیرہ نے ایران کی مقامی میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ لبنان میں تخریب کاری کے مہلک حملوں نے چند ہفتوں بعد ایران نے تمام پروازوں میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پر پابندی لگائی ہے جبکہ ایران نے ان حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا۔

ایران نے موبائل فون کے علاوہ کسی بھی الیکٹرانک مواصلاتی آلات کے فلائٹ کیبن میں یا کارگو میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ لبنان میں ایران کے اتحادی حزب اللہ گروپ کے ارکان کو نشانہ بنانے والے تخریب کاری کے حملوں کے تین ہفتے بعد کیا گیا ہے جس میں پیجرز اور واکی ٹاکیز پھٹنے سے کم از کم 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اس حملے میں تقریباً 3000 افراد زخمی ہوئے تھے جس کا الزام ایران اور حزب اللہ نے اسرائیل پر لگایا، جن میں لبنان میں تہران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی شامل ہیں۔

رواں ماہ کے اوائل میں دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس نے اپنے طیاروں میں پیجر اور واکی ٹاکی پر پابندی لگا دی تھی۔

«
»

بچوں کو سزا دینے سے قبل ہزارمرتبہ سوچیں! حیران کن رپورٹ

اڈپی : غیر قانونی طور پر مقیم آٹھ بنگلہ دیشی گرفتار