بھٹکل میں آئی این ایف کی طرف سے جنوری میں منعقد ہورہا ہے ٹریڈ ایکسپو ، جانیے مزید تفصیلات!

بھٹکل : انڈین نوائط فارم (آئی این ایف) کی طرف سے بھٹکل میں پانچ روزہ ٹریڈ ایکسپو منعقد کیا جارہا ہے۔

صدر آئی این ایف جناب ایس ایم ارشد نے پریس کانفرنس میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایکسو 11 تا 15 جنوری 2025 کو آئیس فیکٹری علاقہ کے واقع گراؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

آئی این ایف کے ایک اہم ذمہ داری معاذ جوکاکو نے کہا کہ ٹریڈ ایکسپو 225 کے قریب اسٹال لگیں گے اور سال 2022 دسمبر میں منعقدہ ٹریڈ ایکسپو کی کمیاں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اسے منعقد کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں مقامی افراد کی تجارت کو فروغ دینا چاہتےہیں ، اس ایکسپو میں تجارتی میدان کے ماہرین کے ساتھ تبادلۂ خیال کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا۔