بھٹکل میں دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے “INF لانچ پیڈ 2025” کیرئیر و لیڈرشپ پروگرام کا انعقاد 23 اکتوبر کو

 معروف ماہرین تعلیم و رہنماؤں کے خصوصی سیشنز، کثیر تعداد میں طلبہ سے شرکت کی درخواست

بھٹکل (فکروخبر نیوز) بھٹکل میں انڈین نوائط فورم (INF) کی جانب سے دسویں جماعت کے طلبہ کے لیے ایک روزہ "کیرئیر اینڈ لیڈرشپ کیمپ” بعنوان "INF Launchpad 2025” کا انعقاد جمعرات 23 اکتوبر 2025 کو امینہ پیلس، بھٹکل میں صبح 10 بجے سے کیا جائے گا۔

انڈین نوائط فورم کے صدر آفتاب حسین کولا نے بتایا کہ پروگرام کا مقصد طلبہ کو ایسی معلومات فراہم کرنا اور انہیں ترغیب دینا ہے جو انہیں اپنے مستقبل کے کیرئیر کا درست انتخاب کرنے میں مدد دے۔ اس کیمپ میں ماہرین کے لیکچرز، انٹریکٹو سیشنز، گروپ سرگرمیاں اور دلچسپ تعلیمی مقابلے شامل ہوں گے جن کے ذریعے طلبہ میں قیادت، بات چیت، ٹیم ورک اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے گا۔

جنرل سکریٹری محمد عادل ناگرمٹ کے مطابق بھٹکل کے ممتاز اداروں  اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول، انجمن بوائز ہائی اسکول، نیو شمس اسکول، علی پبلک اسکول اور نونہال بوائز اسکول  کے طلبہ اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔

پروگرام میں خصوصی طور پربنگلورو سے تعلق رکھنے والے معروف کیرئیر کونسلر اور موٹیویشنل اسپیکر امین مدثرشرکت کریں جوCIGMA  بنگلور کے بانی و سی ای او ہیں۔ ان کا “Career Compass – Navigating Your Future” کے عنوان پرایک اہم سیشن ہوگا جس میں طلبہ کو اپنی صلاحیتوں اور دلچسپیوں کو پہچاننے اور جدید تعلیمی مواقع کی سمت رہنمائی کی جائے گی۔

اسی طرح سہیل بابو (تیرو، کیرالہ) جو ایک تجرباتی ماہرِ تعلیم اور لیڈرشپ فسیلیٹیٹر ہیں، وہ سوفٹ اسکلز پر طلبہ کی رہنمائی کریں گے جس میں بات چیت، ٹیم ورک، وقت کے بہتر استعمال اور قیادت کی صلاحیتوں پر عملی سرگرمیوں کے ذریعے تربیت دی جائے گی۔

پروگرام میں طلبہ کو مختلف مقابلہ جاتی امتحانات JEE)، NEET، CET، UPSC، CLAT )کے بارے میں بھی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ شمس الدین عثمان شیخ (تعلقہ مائناریٹی ایکسٹینشن آفیسر، بھٹکل) سرکاری و اقلیتی فلاحی اسکالرشپ اسکیموں کی تفصیلات پر روشنی ڈالیں گے تاکہ طلبہ قومی و ریاستی سطح پر دستیاب تعلیمی وظائف سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اختتامی تقریب شام 4:45  بجے منعقد ہوگی، جس میں محمد رفیع پاشا (ڈپٹی کمشنر، جی ایس ٹی بنگلور، اور مقابلہ جاتی امتحانات پر کتابوں کے مصنف) بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوں گے۔

غفران لنکا، سکریٹری INF، نے کہا کہ “یہ پروگرام نوجوان ذہنوں میں جذبہ، مقصد اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ کم عمری ہی میں اپنے تعلیمی و پیشہ ورانہ سفر کی سمت طے کر سکیں۔”

کیمپ کو منعقد کرنے میں سالم کولا اور تنویراحمد موٹیا دن رات محنت کررہے ہیں۔

جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں ’’مرشد الامت حضرت مولانا سید محمد رابع حسنیؒ کی حیات و خدمات پردوروزہ سیمینار‘‘ کا آغاز ، اللجنۃ العربیہ کی جانب سے طلبہ کےعلمی و فکری مقالات پیش

‘جمہوریت کا قتل’: پرشانت کِشور کا دعویٰ، بی جے پی نے جن سوراج امیدواروں کو ‘ہاسٹج’ کیا