بھٹکل : جناب محتشم منڈے صاحب اور جناب ڈاٹا ارشاد صاحب کے انتقال پر تعزیتی جلسہ

بھٹکل (فکرو خبر نیوز) جناب محتشم منڈے صاحب اور جناب ڈاٹا ارشاد صاحب کے انتقال پرعنایت اللہ فینز کلب کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس پانچ بجے آمنہ پیلس میں منعقد کیا گیا جس میں مرحومین کے ساتھ سماجی میدان میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے والے افراد نے اپنی تاثرات کا اظہار کیا اور ان کے انتقال پر اپنی گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مقررین نے دونوں مرحومین کے تعلق سے کہا کہ انہوں نے بلا تفریق مذہب و ملت سماج کے لیے اور غریب اور پسماندہ لوگوں کے لیے بڑی خدمات انجام دی ہیں مختلف واقعات کی روشنی میں مقررین نے کہا کہ سماجی میدان میں کام کرنا آسان نہیں ہے۔ ہر طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے لیکن صبر و تحمل کے ساتھ اس میدان میں اپنی خدمات انجام دینا بڑی بات ہے اور دونوں مرحومین نے اس کام کو اپنا کام سمجھ کر اس میدان میں آنے والی ہر رکاوٹوں کو توڑا اور لوگوں کا کام کیا۔ محتشم منڈے صاحب نے خصوصی طور پر ہائی وے کی توسیعی مرحلے کے آغاز سے لے کر اب تک بڑی خدمات انجام دی ہیں ۔ افسران یا سیاسی لیڈران سے بات چیت انہوں نے اس کام کے لیے ہمیشہ اپنے آپ کو اگے رکھا۔ جناب ڈاٹا ارشاد صاحب نے حکومتی اسکیموں سے غریبوں کو فائدہ اٹھانے کے لیے انہیں ان سے اگاہ کیا اور جو بھی شخص ان اسکیموں سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا انہیں ان کا کام آسان کیا۔

آخر میں مرحومین کے حق میں مغفرت کی دعا بھی کی اورسماجی خدمات میں نوجوانوں کو بھی آگے بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر رابطہ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری عتیق الرحمن منیری ، صدر میونپسل کونسل جناب محی الدین الطاف کھروری ، استاد دار العلوم ندوۃ العلماء مولانا عبدالسلام ندوی ، صدر مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل جناب عنایت اللہ شاہ بندری سابق مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا فاروق ندوی ، سابق نائب قاضی جماعت المسلمین بھٹکل مولانا عبدالعظیم ندوی ، سابق ایم ایل اے جے ڈی نائک ، سینئر رپورٹر آر کے بھٹ اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

«
»

منگلورو : ضلعی جیل میں موبائل جیمرنصب : ایک کلومیٹر کے اندرکے رہائشی پریشان ، جیمر کے بجائے موبائل ڈیڈیکٹرنصب کرنے کا مشورہ

کرناٹک کے سابق وزیر پرمود مادھواراج پر اشتعال انگریز بیان دینے کا الزام ، معاملہ درج