بھٹکل (فکروخبرنیوز) بھٹکل-ہوناور اسمبلی حلقے کے لیے یوتھ کانگریس کے صدر کے طور پرجناب اسماعیل امشاد مختصر منتخب کیے گئے ہیں۔
موصوف مخدوم کالونی وارڈ کے میونسپل کونسلر کی حیثیت سے اپنی سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کا آغاز 16 اگست 2024 سے ہوا جو 16 ستمبر 2024 کو اختتام کو پہنچا۔ محمد ارشاد صدیقہ اور میرے ماموں جناب اشرف تونسے صاحب نے اس سلسلہ میں میرا ہرطرح سے تعاون کیا۔ اس کےعلاوہ مجلس اصلاح وتنظیم کی حمایت ملی، اس کے ساتھ مسلم یوتھ فیڈریشن نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ساتھ ہی ساتھ دیگر اداروں نے بھی میرا تعاون کیا۔ انجمن کے طلبہ نے بھی میرے حق میں حق رائے دہی کا استعمال کیا، اس کے ساتھ ساتط مرڈیشور کی مرکزی جماعت المسلمین کی طرف سے میری حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ولکی ، ہیرا نگڈی اور شراوتی مسلم خلیج کونسل کی طرف سے بھی تعاون حاصل رہا۔
بھٹکل بلاک یوتھ کانگریس کے صدر کے طور پر نوجوان وکیل تیجس بھاسکر نائک کا انتخاب عمل میں آیا۔
واضح رہے کہ اس انتخاب کے لیے کل چار امیدوارپون کمار شیٹی، ناگراج نائک، سدھارتھ نائک اور اسماعیل امشاد میدان میں تھے۔ اس انتخاب میں کل 1263 ممبران نے آن لائن ووٹنگ کے ذریعے حصہ لیا، جس میں اسماعیل امشاد نے 1097 ووٹ حاصل کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح بھٹکل بلاک یوتھ کانگریس کے صدر کے انتخاب میں دیانند نائک، تیجس نائک، گنیش نائک اور جگدیش دیواڈیگا نے قسمت آزمائی۔ کل 904 ووٹ ڈالے گئے، جن میں سے تیجس نائک نے 870 ووٹ حاصل کر کے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔