منگلورو: ایماندار آٹو ڈرائیور نے سونے کا کنگن واپس کیا

منگلورو: منگلورو نے ایک آٹوڈرائیور نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے 17.5 وزن کا ایک کنگن مالک کے حوالے کردیا ہے جس پر سوشیل میڈیا میں آٹو ڈرائیور کی ایمانداری کی تعریف کررہے ہیں۔

ملی ہتھلو کے رہائشی وامانا نائک نے یہ سونے کا کنگن شہر کے جیپو بازار کے قریب سڑک کنارے پایا۔ کڑے کا وزن تقریباً 17.5 گرام تھا۔وامانا نائک نے فوراً سوشل میڈیا کا سہارا لیا تاکہ اصل مالک تک پہنچا جا سکے۔

کوششوں کے بعد وہ کامیابی سے جیپنا موگرو کے رہائشی چندرہاس کے پاس پہنچے اور کنگن ان کے حوالے کر دیا۔ چندرہاس نے اس کی تصدیق کی اور وامانا نائک کی ایمانداری پر شکریہ ادا کیا۔

وامانا نائک کے اس سماجی طور پر قابل ستائش اقدام پر کشینا کنڑا ڈسٹرکٹ آٹو رکشہ ڈرائیورز اسوسی ایشن نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر بی وشنو مورتی نے اعلان کیا کہ وامانا نائک کو ان کی دیانتداری پراسوسی ایشن کی جانب سے خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

گوکرنا میں روسی خاتون اور دو کمسن بیٹیوں کا جنگل سے ریسکیو، ویزا کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی شروع

شیواموگا میں حیران کن واقعہ : قیدی نے نگل لیا موبائل فون