رکن پارلیمنٹ افضال انصار کے خلاف معاملہ درج کرنے کے بعد رد عمل آیا سامنے

غازی پور: مہاکمبھ پر تبصرہ کے بعد سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ افضال انصاری سرخیوں میں ہے۔ انہوں نے اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برائی خلاف آواز بلند کرنے والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں عوام کا منتخب نمائندہ ہوں اور اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہوں گا۔ اگر ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی تو بھی ہم خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے ہندوستان کے عالمی درجہ بندی میں 85 ویں مقام پہنچنے پر کہا کہ ہم وشو گروہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ، ہندوستان کرنسی کی قیمت گھٹ رہی ہے اور ملک لاکھوں کروڑ روپیے کے قرضے میں ہے۔

واضح رہے کہ افضال انصاری نے مہاکمبھ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ مہاکمبھ کے دوران مقدس سنگم میں اشنان کرنے سے گناہ دھل جاتے ہیں لیکن ہجوم کی شدت دیکھ کر لگتا ہے کہ اب نرک میں کوئی نہیں بچے گا اور سورگ مکمل طور پر بھر جائے گی۔ ان کے اس بیان کے بعد ان پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

«
»

ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف کے خلاف دائر مقدمہ کرناٹک ہائی کورٹ نے کیا مسترد ، جانیے وجہ!

بے قابو رکشتہ نالے میں جاگرا ، ڈرائیور کی موقع پر موت ، تین بچے زخمی