بھٹکل : ادارہ ادبِ أطفال بھٹکل کی جانب سے 18 اکتوبر 2023ء بروز جمعہ رات ساڑھے آٹھ بجے آمنہ پیلس میں ایک پروگرام منعقد کیا جارہا ہے جس کے لیے ادارہ کی دعوت پر ناظم ندوۃ العلماء لکھنو اور جنرل سکریٹری آل انڈیا پیامِ انسانیت فارم حضرت مولانا سید بلال عبدالحئی حسنی ندوی دامت برکاتھم تشریف لارہے ہیں۔ اس بات کی اطلاع ادارہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں دی گئی ہے۔
ذمہ داران کے مطابق اس اجلاس میں مدارس اور اسکولوں کے درمیان منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا منفرد مقابلہ اجتماعی نعت اور ساتھ ہی ساتھ مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اور کارناموں پر مشتمل بچوں اور نوعمروں کے لیے رنگین اورجاذب نظر کتاب بنام ” اسلام کا سپاہی“ کا اجرا عمل میں آئے گا۔