ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کا رنگا رنگ پھول ملن کرناٹک اُردو اکیڈمی کے چیئرمین بطور مہمانِ خصوصی شریک

بھٹکل (فکروخبر نیوز) ادارہ ادبِ اطفال بھٹکل کے زیر اہتمام ایم ایم ریسارٹ میں سالانہ "پھول ملن” کا انعقاد جوش و خروش اور تربیتی ماحول کے ساتھ عمل میں آیا۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی یہ پروگرام بچوں کی تربیت، اسلامی شعور اور فنون کی آبیاری کے حسین امتزاج کے ساتھ منعقد کیا گیا۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی کرناٹک اردو اکیڈمی کے چیرمین جناب محمد علی قاضی صاحب تھے جنہوں نے ادارہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادبِ اطفال کی سرگرمیاں اس بات کی دلیل ہیں کہ کرناٹک میں اردو کا مستقبل تابناک ہے۔پھول ملن کی خاص بات یہ رہی کہ اس کی مکمل ذمہ داری کاروانِ اطفال بھٹکل کے طلبہ پر تھی، جنہوں نے کنوینر علی اطہر اور ان کے معاونین کی قیادت میں پروگرام کو کامیاب بنایا۔ بچوں کے مشاعرے، تقریریں اور نغماتی انداز میں ترانے سامعین کے دل جیت لے گئے۔اس موقع پر ادرہ ادب اطفال کے جنرل سکریٹری و ماہنامہ پھول کے مدیر مولانا عبداللہ غازی ندوی نے ادارے کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملت کے بچوں میں دینی، اخلاقی اور فکری بنیادیں مضبوط ہوں تاکہ وہ کل کے بہترین قائد بن سکیں۔پروگرام کے مختلف مراحل میں مولانا الیاس ندوی، مولانا سعود مجاہد، مولانا عبدالمقیت ڈی، مولانا سید حسن ندوی سمیت کئی بزرگ اور رفقاء کی شرکت رہے۔ بچوں کے لیے قرعہ اندازی اور تحائف، نماز کا انتظام اور سواریوں کی سہولت نے پروگرام کو مکمل جامعیت بخشی۔پھول ملن نے یہ پیغام دیا کہ تربیت، محبت، زبان و ادب اور دینی شعور کے امتزاج سے بچوں کے اندر روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ذمہ داروں کے مطابق پھول ملن ہر اعتبار سے کامیاب رہا اور بچوں کو قریب کرنے میں اس طرح کے پھول ملن کلیدی کردار انجام دے سکتے ہیں ۔

«
»

وقف ترمیمی بل 2025 مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ ہے: ڈاکٹر منیری عتیق الرحمٰن

سڑک حادثے میں زخمی‌ہونے‌والے مولانا عبدالقادر صاحب ڈانگی کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست