ہندوستانی مسلمانوں کا بدلتا منظر نامہ

اس میں کامیاب نہ ہونے کی صورت میں تقسیم کو گلے لگانا پڑا ۔تقسیم سے دونوں سماجوں کا اتنا بڑا نقصان ہوا جس کی بھرپائی 60سال بیتنے کے بعد بھی نہیں ہو پائی ۔ملک تقسیم ہو گیا لیکن معاشراتی جنگ جاری رہی ۔ 47کے واقعات نے کتنے مسلمانوں کو مرتد کر دیا ۔1971تک ملک میں بے یقینی کی کیفیت تھی ۔ غیر مسلم تقسیم کے لئے مسلمانوں کو ذمہ دار سمجھتا تھا ۔ اور مسلمان پاکستا ن جانے کا خواہشمند ۔ ملکی سطح پر مسلمانوں کو فورسیز میں نہ لینے کا فیصلہ ہوا ۔ اتر پردیش میں تو با قاعدہ اس کا آڈر جاری کیا گیا ۔ اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ بہو گنا نے اس کیفیت کو بدلنے کی کوشش کی ۔
مسلمان 30برسوں تک اپنے ماتھے پر لگے غداری کے کنک کو دھوتا رہا ۔ کوئی جلسہ ایسا نہیں ہوتا تھا جس میں وفاداری کا عہد دہرایا نہ جاتا ہو ۔ کسی نے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ تقسیم کے لئے اصل ذمہ دار کون تھا اور کس نے مسلمانوں کے منھ پر کالکھ پوتی ۔ کبھی کبھی کوئی آواز اس سلسلہ میں اٹھی بھی تو وہ عوام تک نہیں پہنچ پائی ۔میں یہ نہیں کہتا کہ اس ملک میں حقیقت پسند لوگ نہیں ہیں ۔ سچے حضرات ہیں لیکن بہت کم اور جو ہیں ان کی آواز محدود ہے ۔ عوام تک ان کی رسائی نہیں ۔ عوام تک جن کی رسائی ہے یا تو وہ مصلحت کے شکار ہیں یا پھر اپنے محدود اور حقیر فائدوں کے لئے بے ایمان ۔ وہ متحد سماج دیکھنا ہی نہیں چاہتے ۔ ان کے مفادات نفرت سے پورے ہوتے ہیں ۔ ان کی شروعات نفرت سے ہوتی ہے اور اختتام بھی ۔ بے پڑھے لکھے سادہ اور مذہبی ذہن رکھنے والے ان کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ تعلیم ، علم اور معلومات کے فروغ سے ان حالات میں تبدیلی رو نما ہو رہی ہے ۔
تقسیم کا غم بھلا کر مسلمان دھیرے دھیرے اپنی معاشرت اور معیشت سدھارنے میں لگ گئے ۔ انہوں نے چھوٹے چھوٹے دندھوں کو انڈسٹری میں تبدیل کر دیا ۔ کاریگر سے لیکر مالک اور سپلائر سے ایکسپورٹ تک بن گئے ۔ مسلم مخالف یا ملک مخالف عناصر کو یہ برداشت نہیں ہوا ۔ ایک بار پھر فسادات کا سلسلہ جاری ہوا ۔ ہر اس مقام پر فساد کرایا گیا اور ایک سے زیادہ مرتبہ کرایا گیا جہاں مسلمانوں کی مالی حالت اچھی تھی ۔ ادیوگ ان کے ہاتھ میں تھا یا جہاں مسلمان دھیرے دھیرے اکٹھے ہو رہے تھے ۔یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا جب تک کاروبار مسلمانوں سے غیر مسلموں میں منتقل نہیں ہوا ۔ مسلمان ایک بار پھر کاریگر یا کارخانے دار بن کر رہ گیا ۔ پورے ملک میں اس کی ہزاروں مثالیں موجود ہیں ۔ ان فسادات نے مسلمانوں کی معسیت پر تو اثر ڈالا لیکن ان کا تشخص اور اسلامی قدریں باقی رہیں ۔
ایک وقت ایسا بھی آیاجب مسلم لڑکے لڑکیاں غٖیر مسلموں سے بڑی تعداد میں شادی کررہے تھے ۔ ایسا بھی ہواکہ دونوں اپنے اپنے مذہب پر قائم رہے ۔ ملک میں ایک مخلوت معاشرے بننا شروع ہو گیا تھا ان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ، کمیونسٹ یا مذہب سے واقفیت نہ رکھنے والے حضرات شامل تھے ۔ بابری مسجد کی شہادت اور ملک گیر فسادات نے اس سلسلہ پر روک سی لگادی ۔ مسلمانوں میں یہ فکر جاگ گئی کہ ہم کتنے ہی لبرل کیوں نہ ہو جائیں ہم اپنے ہم وطنوں کے ساتھ کتنے ہی گھل مل نہ جائیں وہ ہمیں اپنا نہ سمجھ کر مسلمان سمجھتے ہیں اور اسی طرح ہمارے ساتھ Behaveکرتے ہیں تو کیوں نہ ہم مسلمان بن کر زندہ رہیں ۔اور مسلمان بن کر لوگوں سے رشتہ استوار کریں ۔ مشہور صخافی خوشونت سنگھ نے اس عمل کو دو معاشروں کے ملن یا رواداری کے لئے خطرہ بتایا تھا ۔

فسادات کے ذریعہ خوف پیدا کرکے مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنے کا منصوبہ ایک طرف سے ناکام ہو گیا ۔ دوسری طرف مسلمانوں کے سامنے فسادات کی سیاست کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ۔ عالمی سطح پر اسلام مخالفوں کی ( روس کے زوال کے بعد) یہ فکر رہی ہے کہ مسلمانوں کو کس طرح اسلام کے بنیادی اصولوں ، تعلیمات اور اقدار سے دور رکھا جائے ۔بھلے ہی وہ لباس ، چہرے مہرے سے مسلمان لگتے ہوں ، قرآن بھی پڑھتے ہوں لیکن قرآن و سنت پرعمل نہ کریں ۔ اس لئے انہیں چھوٹی چھوٹی چیزوں میں الجھا کر رکھا جائے ۔ وہ جانتے ہیں کہ اسلام کے اندر وہ کشش ہے جس کے سامنے سب کی روشنی پھیکی پڑ جائے گی ۔ہندوستا ن کے غیر مسلم سماجی مفکر اس فکر کے حامی نظر آتے ہیں ۔ پچھلی دو دہائیوں سے دیکھنے کو مل رہا ہے کہ مسلمانوں کے مثبت اقدام سامنے نہیں آتے ۔ مسلم معاشرے کو بدلنے کے لئے دو سطح پر کام ہو رہا ہے ۔ ایک ذہنی سطح پر راشٹریہ وادی مسلم آندولن جیسی تنظیمیں بنا کر دوسرے میڈیا کے ذریعہ ۔ ان تنظیموں کا ٹارگیٹ وہ عام مسلمان ہیں جو مذہب کی معلومات نہیں رکھتے یا کم معلومات رکھتے ہیں ۔ یہ فلسفہ تاویلیوں سے انہیں گمراہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔

میڈیا ہندو میتھو لوجی ، رسم و رواج اور پوجا پاٹ کے طریقوں کو پھیلانے میں اہم رول ادا کررہا ہے ۔ جن گھروں یا علاقوں میں ہندو مبلغ تنظیموں کا پہنچنا ممکن نہیں وہاں میڈیا ان کی باتوں کو پہنچا رہا ہے ۔ایک درجن سے زیادہ ٹی وی چینل ایسے ہیں جو ہندو میتھو لوجی کے فروغ کا کام کررہے ہیں ۔ کچھ چینل ایسے ہیں جو عورتوں بچوں میں بہت مقبول ہیں ۔ یہ مذہبی نہ ہوتے ہوئے بھی ہندو رسم رواج ، رہن سہم ، کھانا پینا ، تیر وتیوہار اور پوجا پاٹ پر مشتمل پروگرام دکھاتے ہیں ۔ ان میں اسٹار پلس سب سے آگے ہے ۔ باقی چینل بھی ایک آد ہندو مذہب کے اقدار و روایات پر مشتمل پروگرام دکھانا فرض کیفایہ سمجھتے ہیں ۔
اس ضمن میں اردو اخباراں کا ذکر بھی ضروری ہے ۔ اردو کے جانے انجانے مسلمانوں نے اپنی زبان کے طور پر قبول کر لیا ہے اردو میں جو چیز یں شائع ہوتی ہیں وہ مسلمانوں میں سیدھے طور پر پہنچتی ہیں ۔ اس حقیقت کوع غیر وں نے خوب اچھی طرح سمجھا ہے ۔ پرتاپ م تیج اور ہند سماچار ایک عرصہ سے شائع ہو رہے ہیں ان اخباروں کو مسلمانوں نے اپنے اخبار کے طور پر کبھی قبول نہیں کیا ۔ ان کے مقابلے قومی آواز ، ہمارا سماج ، اخبار مشرق ، مشرقی آواز ، صحافت ، اردونیٹ ، سیکولر قیادت ،، مسلمانوں میں مقبول رہے ۔ قومی آواز کانگریس کا اخبار تھا ،کانگریس مسلمانوں میں جو چیزیں چاہتی تھی یا خوبی پہنچا دیتی تھی ۔ اس چیز کو کئی دوسرے گروُوں نے بھی محسوس کیا ہے ۔ راشٹریہ سہارا اسی طرح کی سوچ کا نتیجہ ہے ۔ سہارا کی مار اتنی دور تک ہے کہ چھوٹے مقامی اخبار دم توڑ رہے ہیں ۔ اس کے پیچھے وسائل و پیسے دونوں موجود ہیں ۔ اب انقلاب جاگرن گروپ نکالے گا ۔ اس اخبار کی پوری طرح آنے کے بعد جو کثر تھی وہ پوری ہو جائے گی ۔
بات ہو رہی ہے ۔مسلمانوں کے منظر نامہ کے بدلنے کی ۔ اس کے موٹے موٹے جو عوامل تھے وہ مختصرا بیان کئے جا چکے ہیں ۔ اس مضمون کا مقصد مسلم سماجی سائنسدانوں کی توجہ اس طرف مبذول کرانا ہے تاکہ وہ ان عوامل کا تجزیہ کرکے مسلم سماج کو اس معاشراتی جنگ سے بچانے کی کوشش کر سکیں ۔ ہمارا ماننا ہے کہ سابق جو بھی طریقے مسلمانوں کو مذہب سے دور رکھنے یا انہیں گمراہ کرنے کے لئے اپنائے گئے وہ ہمارے سماجی نظام اور اسلامی تعلیمات کے سامنے کمزور پڑ گئے ۔نظریاتی آندھی انہیں اڑا کر نہ لے جا سکی ۔ اس وقت جدید طریقوں سے ہندو ازم کی جو یلغار ہو رہی ہے اس سے کوئی محفوظ نہیں رہے گا ہمارے بچے آج اپنے نبی ؐ ، اہل بیت ؑ یا صحابہ کرام کے بارے میں اتنا نہیں جانتے جتنا رادھا کرشن ، رام لکچھمن اور ہنومان کے بارے میں ۔ مسلم گھروں سے قرآن کی تلاوت کی آواز کے بجائے ، گانے فلم اور ٹی وی سیریلوں کی آواز آتی ہے ۔اس منظر نامے کی تبدیلی کے لئے ہم خود بھی ذمہ دار ہیں ۔ ہم نے اس نظریاتی یلغار کو روکنے کے لئے قدم نہیں اٹھائے ۔اب بھی وقت ہے کہ سماجی سائنسدانوں سر جوڑ کر بیٹھیں اور اس منظر نامے کو بدلنے سے روکنے کی تدبیر سوچیں ۔جن جدید طریقوں سے ہم پر غیر اسلامی افکار کی یلغار ہے اسے روکنے کے لئے اس سے زیادہ ایڈوانس طریقوں کو استعمال کریں ۔ آنے والی نسل کو ہم اپنے بنیؐ ،صحابہ اور بزرگوں کی رویات منتقل کر سکیں ۔امید ہے اس سے اسلام کی صحیح نمائندگی ہو سکے گی ۔

«
»

ملک نے عامر کو شہرت ‘تو عامر نے اپنی صلاحیتیں دی

یوٹیوب سرویس جن ملکوں میں پابندی(بلاک) لگائی گئی ہے وہاں کے لوگ بھی اب فکروخبر کے ویڈیوز سے استفادہ کرسکتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے