بھٹکل : مؤرخہ 23/ دسمبر 2024ء بروز پیر معہد الامام حسن البنا بھٹکل کے زیر اہتمام چلنے والے جامعۃ الطیبات میں امسال حافظ ہونے والی 20/ طالبات کے اعزاز میں جلسہ منعقد ہوا،الحمد للہ حسب اعلان جلسہ اپنے وقت پر قرأت قرآن سے شروع ہوا، اس کے بعد حمد باری تعالی،نعت پاک، تقاریر، تاثرات،مکالمہ اور نظمیں طالبات نے بڑے خوبصورت اور عمدہ انداز میں پیش کیں،اس کے بعد جامعۃ الطیبات کا سالانہ رپورٹ پرنسپل صاحبہ نے پیش کیا۔جلسے میں مہمان خصوصی محترمہ روشن صاحبہ (پرنسپل علی پبلک اسکول بھٹکل) اور محترمہ فہمیدہ صاحبہ (سابق پرنسپل شمس اسکول بھٹکل)نے اپنے اپنے تاثرات پیش کیے۔
بعد نماز عصر حضرت مولانا محمد صادق اکرمی ندوی دامت برکاتھم (خلیفہ حضرت مولانا سید محمد رابع حسنی ندویؒ)نے خواتین سے قرآن کی فضیلت اور اہمیت پر مختصرا ور پُرمغز خطاب فرمایا،پھر مولانانے حافظات کے قرآن کی تکمیل کرائی اورختم قرآن پردعا فرمائی۔
اس کے بعد مولانا طلحہ رکن الدین ندوی (ناظم جامعہ اسلامیہ بھٹکل) نے مختصر اپنے تاثرات پیش کیے۔ اس نورانی اور بابرکت مجلس میں مولانا محمد فاروق قاضی ندوی (سابق استاد دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)حافظ کبیر الدین صاحب (سابق صدر مدرس شعبہ حفظ جامعہ اسلامیہ بھٹکل)اور دیگر احباب موجود تھے۔
اخیر میں حافظ ہونے والی طالبات کو انعامات سے نوازا گیااور اذان مغرب سے پہلے جلسہ اختتام پذیر ہوا۔
واضح رہے کہ معہد کے زیراہتمام چل رہے جامعۃ الطیبات کے جملہ شعبوں میں دوسو سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں،اور15/معلمات اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں،یہ سلسلہ تقریبا بارہ سالوں سے چل رہاہے اور الحمد للہ اب تک ایک سو کے قریب طالبات حفظ قرآن کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔فللّٰہ الحمد علی ذلک
شعبہ حفظ: الحمد للہ اس شعبہ میں اسکول و کالج میں زیر تعلیم طالبات کے لئے ان کی عصری تعلیم کے ساتھ حفظ قرآن کے کلاسس کا نظم کیا جاتاہے، طالبات دوپہر اپنے کالج کی تعلیم سے فارغ ہوکر شام چار بجے سے چھ بجے تک یہاں آکر آیات قرآنی حفظ کرتی ہیں۔ اس میں الحمد للہ ایک سو ستر 170/طالبات 13/معلمات کی زیر نگرانی حفظ قرآن کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔
شعبہ تعلیم بالغات: یہ شعبہ ان خواتین کے لئے ہے جو اس مرحلہ میں ہیں کہ وہ کسی مدرسہ میں جاکر پوری تعلیم حاصل نہیں کرسکتی ہیں، ان ہی خواتین کے لیے ایک مختصر تعلیمی نصاب مرتب کیا گیاہے۔تعلیم کا وقت صبح ساڑھے نو سے ساڑھے گیارہ بجے تک رہتاہے، جس میں ان کودین کی بنیادی باتیں مثلا تصیح و ترجمہ قرآن،اور فقہ کے اہم مسائل وغیرہ کی تعلیم دی جاتی ہے، الحمدللہ خواتین وفور شوق کے ساتھ اس درجہ سے مستفید ہورہی ہیں۔
اللہ تعالی اس ادارہ کی کوششوں کو قبول فرمائے،اورترقیوں سے نوازے،اور اس کے مقاصد ومنصوبوں کی تکمیل کا راستہ آسان فرمائے۔آمین
امسال حافظ ہونے والی طالبات کے اسماء
(1) حافظہ مریم صبا بنت محمد فاضل پٹیل
(2) حافظہ فدا بنت محمد ارشاد ملا
(3) حافظہ فاطمہ عفراء بنت عبدالباسط اکرمی
(4)حافظہ سعدیہ بنت ابوالحسن برماور
(5) حافظہ نادرہ بنت عبدالجبار کولا
(6) حافظہ فاطمہ روضہ بنت محمد عمیر خلیفہ
(7) حافظہ حور النساء بنت فقیر محمد بنٹوال
(8) حافظہ شائقہ بنت محی الدین سکری
(9) حافظہ فاطمہ فرہ بنت عبدالکریم فکردے
(10) حافظہ خدیجہ بنت ابوبکر
(11) حافظہ حبیبہ بنت الطاف حسین علی اکبرا
(12) حافظہ شجیعہ بنت ایوب موٹیا
(13) حافظہ عائشہ صفا بنت محمد انصار شنگیٹی
(14) فاطمہ ہالہ بنت نثار احمدلونا
(15) حافظہ سائرہ بنت عبدالمجید ملا
(16) حافظہ مبینہ بنت عارف علی اکبرا
(17) حافظہ راحت بنت محمد اکرم اکرمی
(18) حافظہ مریم عروش بنت معین الاسلام سعدا
(19) حافظہ عائشہ بنت سید یاسر برماور
(20) حافظہ عائشہ مہر بنت محمد یونس سدی باپا
(موصولہ رپورٹ)